اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 562 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 562

562 ساتھ بھیجنے سے ہمیں کوئی چیز مانع نہیں ہے سوائے اس کے کہ زمانہ قدیم کے واروں نے اُن کو جھٹلا دیا۔اب اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ محمد صاحب نے کوئی نشان نہیں دکھلایا اور کوئی معجزہ نہیں کیا۔لیکن یسوع مسیح نے بہت سے معجزے دکھلائے۔اس نے کئی اندھوں کو آنکھیں بخشیں۔اس نے بہت سے لنگڑوں کو چلنے اور گنگوں کو بولنے کی طاقت عطا فرمائی۔بہت سے مبروصوں اور بیماروں کو چنا گیا او شفا مینی اس سے بڑھکر اُس نے تین مردوں کو زندہ کیا جن میں سے ایک کو دفن کئے ہوئے چار دن گزر چکے تھے۔علاوہ اس کے یہ امر نہایت عجیب اور قابل غور ہے کہ جب دوسرے پیغمبروں میں سے کسی نے کبھی کوئی معجزہ دکھلایا تو اس نے اُسے خدا کی طرف منسوب کیا اور یہ ظاہر کیا کہ اس نے وہ معجزہ اپنی طاقت سے نہیں دکھایا۔لیکن شیوع بیج نے اپنے تمام معجزات اپنے نام سے اور اپنی طاقت و قدرت سے کہنے پس وہ شخص کہ جس نے اپنے سید رحم اور غیر محدود طاقت کا اس طرح کے کاموں سے عملی طور پر اظہار کیا تاریب شافع مطلق اور حقیقی نجات دہندہ ہے : پھر یہ بات بھی قابل لحاظ ہے کہ محمد صاحب مر گئے اور یہ یہ امر کسی سے بھی مخفی و پوشیدہ نہیں ہے۔وہ بالکل اور لوگوں کی طرح پیدا ہوئے اور انہی کی طرح ایک دن موت کا شکار ہو گئے۔وہ مکہ میں پیدا ہوئے اور مدینہ میں اس سے پہنچ سے کوچ کر گئے۔مرنے کے بعد وہ دفن کئے گئے اور دوسرے لوگوں کی طرح اس کا جسم بھی