اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 541
541 انسان بے تاب ہو جاتا اور درد سے کانپ اٹھتا ہے۔انہوں نے کہا میں اُف کس طرح کرتا۔جب انسان کے منہ سے اُف نکلتی ہے تو وہ کانپ جاتا ہے۔پس میں ڈرتا تھا کہ اگر میں نے اُف کی تو ممکن ہے میرا ہاتھ کانپ جائے اور کوئی تیر رسول کریم ﷺ کو جا کر لگ جائے۔اس لئے میں نے اف بھی نہیں کی۔دیکھو 66 یہ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں، وہی مصلح موعودؓ سے اک وقت آئے گا کہ کہیں گے تمام لوگ ملت کے اس فدائی رحمت خدا کرے وہ خدا کا شیر یہ پیغام دے رہا ہے:۔دیکھو کتنا عظیم الشان سبق اس واقعہ میں پنہاں ہے۔طلحہ جانتے تھے کہ آج محمد ﷺ کے چہرہ مبارک کی حفاظت میرا ہاتھ کر رہا ہے۔اگر میرے اس ہاتھ میں ذرا بھی حرکت ہوئی تو تیر نکل کر محمد ﷺ کو جا لگے گا۔پس انہوں نے اپنے ہاتھ کو نہیں ہلایا۔کیونکہ وہ جانتے تھے اس ہاتھ کے پیچھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ ہے۔“ اور فرمایا:۔اسی طرح اگر تم بھی اپنے اندر یہ احساس پیدا کرو، اگر تم بھی یہ سمجھنے لگو کہ ہمارے پیچھے اسلام کا چہرہ ہے۔اور اسلام اورمحمد د نہیں بلکہ ایک ہی ہیں تو تم بھی ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم ہو جاؤ۔اور تم بھی ہر وہ تیر جو اسلام کی طرف پھینکا جاتا ہے، اپنے ہاتھوں اور سینوں پر لینے کے لئے تیار ہو جاؤ۔پس یہ مت خیال کرو کہ تمہارے ممبر کم ہیں۔“ اس وقت لازمی نہیں تھی یہ تحریک خدام الاحمدیہ ) ہر شخص کے لئے۔فرمایا: پس یہ مت خیال کرو کہ تمہارے مبر کم ہیں یا تم کمزور ہو بلکہ تم یہ سمجھو کہ ہم جو خادم احمدیت ہیں، ہمارے پیچھے اسلام کا چہرہ ہے۔تب بیشک تم کو