اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 522
522 یہودیت کی خصلت مٹا دی جائے گی اور ہر ایک حق پوش دجال دنیا پرست یک چشم جو دین کی آنکھ نہیں رکھتا۔۔۔66 میں یہاں پر بتادوں کہ آنحضور ﷺ کی یہ حدیث مسلم شریف میں موجود ہے۔مسلم شریف کے مقدمے یکھی ہے۔فرمایا:۔آخری زمانے میں جو علماء ہوں گے۔(وہ دجال اور کذاب ہوں گے اور ) ایسی باتیں بنا کے دنیا کے سامنے پیش کریں گے جو نہ تم نے سنی ہوں گی نہ تمہارے آبا ؤ اجداد نے سنی ہوں گی۔“ (صحیح مسلم“ مقدمه الامام مسلم رحمه الله باب فى ضعفاء والكذابين ومن يرغب عن حديثهم) اور اس کا نمونہ ملتان سے چھپنے والی وہ روداد بھی ہے جو اسمبلی کے نام پر شائع کی گئی جس کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔تو فرمایا میری امت میں ایسے مولوی پیدا ہوں گے دجالون کذابون_اور فرمایا کہ یا درکھو! ان سے بیچ کر رہنا وہ تمہیں گمراہ کر دیں گے اور فتنے میں مبتلا کر دیں گے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام انہی دجالوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔ہر ایک حق پوش دجال دنیا پرست یک چشم جو دین کی آنکھ نہیں رکھتا ، حجت قاطعہ کی تلوار سے قتل کیا جائے گا۔اور سچائی کی فتح ہوگی اور اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے۔اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے۔لیکن ابھی ایسا نہیں۔ضرور ہے کہ آسمان اسے چڑھنے سے روکے رہے۔جب تک کہ محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر خون نہ ہو جائیں اور ہم سارے آراموں کو اس کے ظہور کے لئے نہ کھو دیں۔اور اعزاز اسلام کے لئے ساری ذلتیں قبول نہ کر لیں۔اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے جس پر اسلام کی زندگی ، مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے۔اور یہی وہ چیز ہے جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام