اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 512
512 فرمایا کہ میرے بعد ایک عظیم رجل آئے گا۔یہ وہی حدیث ہے رجل من ابناء فارس ایک عظیم شخص آئے گا جوٹی ہو گا۔علم علماً جسے جناب الہی سے علم عطا ہو گا۔فنشرہ اور وہ تمام دنیا میں اس علم کو پھیلا دے گا۔اور جب قیامت کے دن خدا کے دربار میں آئے گا تو وہ مجسم امت اور امیر کی حیثیت میں آئے گا۔یہ تو مسیح موعود کے متعلق خبر ہے۔اس کے مقابل پر آخری زمانے کے جاہل ملاؤں اور مسیح موعود کے مخالفوں کا ذکر حضرت علی کی روایت میں ملتا ہے۔یہ اسی کتاب العلم میں ہمشکوۃ میں موجود ہے۔حضرت علیؓ سے مروی ہے۔حضرت علی تھے خلیفہ رابع رسول پاک ﷺ کے۔! ” عن على قال قال رسول الله له یوشک ان یاتی على الناس زمان لا يبقى من الاسلام الا اسمه ولا يبقى من القرآن الا رسمة مساجدهم عامرة وهى خراب من الهدى۔علماؤهم شر من تحت اديم السماء من عندهم تخرج الفتنة و فيهم تعود (مشکوۃ المصابیح، کتاب العلم الفصل الثالث ( مترجم ) جلد اول صفحہ 76 ناشر مکتبہ رحمانیہ اردو بازارلا ہور ) حضرت علیؓ سے مروی ہے۔یہ بیہقی نے شعب الایمان میں حدیث ریکارڈ فرمائی ہے۔حضرت شیر خدا حضرت علی المرتضیٰ خلیفہ رسول سے مروی ہے کہ آنحضرت محمد عربی ﷺ نے فرمایا کہ قریب ہے کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے جبکہ اسلام نام کا باقی رہ جائے گا۔اور قرآن کی صرف رسم رہ جائے گی۔نام نہاد مسلمانوں کی مسجد میں آباد ہوں گی۔مگر ہدایت سے خالی ہوں گی۔اور ان کے علماء آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہوں گے۔ان کے نزدیک سے فتنہ نکلے گا۔مگر فرمایا۔یاد رکھو: وفيهـم تعـود ایک وقت تک وہ فتنہ ان سے یقیناً نکلے گا مگر ہر فتنہ بالآخر انہی کے اندر داخل ہو جائے گا۔تو یہ دور ہے جس کا آغاز ہو چکا ہے۔۔