اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 511 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 511

511 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ یہ ظاہری خزانے تو ہو نہیں سکتے کیونکہ رسول اللہ نے خود فرمایا ہے کہ انسان تو اتنا حریص ہے کہ مرتے دم تک، جب تک قبر میں نہیں چلا جا تا دنیا پرستی میں مبتلا رہتا ہے۔اور باقی ظاہری روپے پیسے تو دنیا کی حکومتیں دیتی ہیں۔خدا کے نبی تو اس غرض سے نہیں آتے۔وہ تو دنیا کو خدا سے ملانے کے لئے آتے ہیں اور اس کے لئے قربانیوں کا مطالبہ کرتے ہیں اور وہ قربانیاں جانی بھی ہوتی ہیں اور مالی بھی ہوتی ہیں۔مسیح موعود کے متعلق جو مشکوۃ میں حدیث ہے۔اس کے الفاظ یہ ہیں کہ صلى الله عن انس بن مالک قال قال رسول الله علم هل تدرون من اجود جودا قالوا الله و رسوله اعلم " (مرقاۃ المصابیح شرح مشکوۃ المصابیح کتاب العلم) حضرت انس بن مالک آنحضرت ﷺ کے مشہور خادم، جس طرح کہ حضرت بلال مؤذن رسول تھے، یہ خادم رسول کہلاتے ہیں۔حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے صحابہ سے پوچھا کہ ”هل تدرون من اجود جودا قالوا الله و رسوله اعلم 66 کہ کیا تمہیں پتہ ہے کہ سب سے زیادہ سخی کون ہے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اللہ اور اس کا رسول ہی جانتا ہے۔یہ ادب کا طریق تھا۔آنحضور ﷺ نے اس کے بعد یہ فرمایا :۔قال الله اجود جودا ثم انا اجود بنی آدم “ سب سے بڑھ کر سخی تو خدا کی ذات ہے۔بنی آدم میں خدا نے مجھے سب سے زیادہ بنی بنایا ہے۔واجودهم من بعدى رجل علم علما فنشره ياتي يوم القيامة اميرا وحده او قال امة واحدة "مشکوۃ شریف کتاب العلم مترجم جلد اول صفحہ 73 ناشر مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور )