اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 510 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 510

510 اثنا عشریہ کا حال یہ ہے کہ مذکورہ بالا موجب کفر عقائد کے علاوہ ان کا کلمہ الگ ہے۔ان کا وضو ا لگ ہے۔ان کی اذان اور نماز الگ ہے۔زکوۃ کے مسائل بھی الگ ہیں۔نکاح و طلاق وغیرہ کے مسائل بھی الگ ہیں۔حتی کہ موت کے بعد کفن دفن اور وراثت کے مسائل بھی الگ ہیں۔(اور پھر چیخ و پکار کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔) ” بہر حال اس دور کے حضرات علماء کرام کی خدمت میں گزارش ہے کہ وہ اپنی علمی اور دینی ذمہ داری اور عند الله مسئولیت کو پیش نظر رکھ کر اثنا عشریہ کے کفر و اسلام کے بارے میں فیصلہ فرمائیں۔“ ملاؤں کا درد ناک انجام ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اوائل ماموریت میں یعنی 1892ء میں یہ الہام ہوا کہ إِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اهَانَتَكَ یہ الہام احراری تحریک کی ناکامی کی صورت میں 125 سال سے پورا ہو رہا ہے۔مولا نا دوست محمد شاہد صاحب:۔الحمد للہ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔کیا آنحضور ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آخری زمانے کے ملاؤں کے درد ناک انجام کی خبریں بھی دی ہیں؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔سب سے پہلے تو میں نبیوں کے سردار، رسولوں کے فخر ، خاتم النبین ، خاتم المؤمنین ، خاتم العارفین حضرت محمد مصطفی احمدمجتبی ﷺ کی مبارک احادیث آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔حضور نے آخری زمانے کے ملاؤں کے متعلق بڑی وضاحت کے ساتھ پیشگوئیاں فرمائی ہیں۔چنانچہ مشکوۃ شریف میں کتاب العلم میں دو عظیم الشان پیشگوئیاں کی گئی ہیں۔ایک مسیح موعود کے متعلق ہے اور ایک پیشگوئی علماء سوء کے متعلق مسیح موعود کے متعلق جو پیشگوئی ہے وہ آنحضرت عمﷺ کی اس حدیث کی تشریح میں ہے جس میں حضور نے فرمایا کہ مہدی موعود دنیا میں بکثرت خزانے لٹائے گا۔اور اتنے کہ لوگ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔(صحیح بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب نزول عیسی)