اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 473 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 473

473 مشہور سکالرکلیم اختر کی تحقیقی کاوش کلیم اختر بھی بہت بڑے عظیم سکالر ہیں۔کشمیری لیڈروں میں سے ہیں۔ان کی کتاب ہے۔شیر کشمیر شیخ محمد عبد اللہ۔تاریخ حریت کشمیر کے آئینہ میں“۔سندھ ساگر اکیڈمی۔26 بیرون لوہاری دروازہ لاہور نے اسے شائع کیا ہے۔یہ کتاب بہت ضخیم ہے۔اس کتاب کے صفحہ 121 سے لے کر اس کے صفحہ 129 تک جماعت احمدیہ کا ذکر ہے۔دس صفحے بنتے ہیں۔اور عنوان ہے:۔اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ جماعت احمدیہ کا مسلک“ جماعت احمد یہ خطہ کشمیر کی آزادی کے بارے میں کچھ مذہبی اعتقادات رکھتی ہے۔اور ان اعتقادات کی یہ اساس وہ پیشگوئیاں ہیں جو کشمیر کے بارے میں اس کے امیر نے کی ہیں۔چنانچہ جماعت احمدیہ کی ایک مشہور کتاب ” المبشرات‘ کے ( یہ خاکسار کی کتاب ہے جو مصلح موعودؓ کے ارشاد پر لکھی تھی۔صفحہ 359 پر ایسی ہی ایک پیشگوئی کا ذکر ہے جو 31 جولائی 1932ء کے الفضل کے صفحہ 7 پر بھی شائع ہو چکی ہے۔کشمیر کے مسلمان یقیناً غلام ہیں اور ان کی حالت دیکھنے کے بعد بھی جو یہ کہتا ہے کہ ان کو کسی قسم کے انسانی حقوق حاصل ہیں وہ یا تو پاگل ہے یا اول درجہ کا جھوٹا اور مکار۔ان لوگوں کو خدا تعالیٰ نے بہترین دماغ دیئے ہیں۔اور ان کے ملک کو دنیا کی جنت بنایا ہے مگر ظالموں نے بہترین دماغوں کو جانوروں سے بدتر اور انسانی ہاتھوں نے اس بہشت کو دوزخ بنادیا ہے۔“ یہ حضرت مصلح موعود کی تقریرتھی 1931 ء کے جلسہ سالانہ کی۔و لیکن خدا تعالیٰ کی غیرت نہیں چاہتی کہ خوبصورت پھول کو کانٹا