اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 464 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 464

464 نائب ہیں۔خدا کے رسول ہیں ،خدا کے پیامبر ہیں۔حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے انتہائی خوشی کے ساتھ مجھے شاباش بھی دی اور اپنی جیب خاص سے تھیلی نکالی۔اس میں لکھا ہے اَعْطَانِي صُرَّةً فِيْهَا شيء مِنْ فِضَّةٍ جو چاندی سے بھری ہوئی تھی۔اور فرمایا محذورہ یہ تمہیں انعام دیتا ہوں۔اور تمہیں اجازت ہے کہ اپنے مذہب پر قائم رہتے ہوئے تم مکہ معظمہ اور خانہ کعبہ میں بھی اذان دے سکتے ہو۔کہتے ہیں اس کے بعد میں نے اسلام قبول کیا ہے۔(تفصیل ملاحظہ ہوسنن الدارقطنی کتاب الصلوۃ باب فی ذکر اذان ابی محذوره) تو میں نے اس اہلحدیث عالم سے کہا کہ قیامت کے دن رسول اللہ کے سامنے کس منہ سے جاؤ گے تم ؟ آنحضرت کی سنت ی تھی۔حضور نے مؤذن رسول حضرت بلال کو کبھی انعام نہیں دیا۔میں نے ریسرچ کی ہے کوئی واقعہ مجھے نہیں ملا۔مگر انعام کس کو دیا ہے؟ اسلام کے بدترین دشمن اور غیر مسلم کو۔آنحضرت ﷺ کی سنت تو یہ تھی کہ بدترین غیر مسلموں کو انعام دیا کرتے تھے۔مگر عبدالقادر رو پڑی صاحب اور دوسرے اہلحدیث مولوی حضرات ضیاء الحق کے قدموں میں پہنچے اور کہا آپ سے درخواست ہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے احمدیوں کو ، جو اذان دیں، جو اپنے تئیں مسلمان کہتے ہیں ، مگر ہم ان کو کا فرقرار دیتے ہیں۔اگر وہ اذان دیں تو ان کو انعام کی بجائے جیل میں ڈال دینا اور اتنے ہزار جرمانہ لینا۔میں نے کہا اب آپ خود سوچیں یہ آرڈینینس کھلی جنگ ہے یا نہیں حضرت محمد عربی ع کے ساتھ ؟ تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔مولانا صاحب! دوران انٹرویو یہ بات بھی سامنے آئی کہ 1974ء میں پاکستان کی قومی اسمبلی کی قرارداد سے قبل ہی آزاد کشمیر اسمبلی نے جماعت احمدیہ کے حوالے سے ایک قرار داد پاس کی۔اس حوالے سے نئی نسل کی خاطر ہم آپ سے کچھ سوالات آزاد کشمیر کی تحریک آزادی کے حوالے سے کرنا چاہیں گے۔