اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 445 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 445

445 قبول کرتے ہیں۔جب یہ لکھا گیا تھا تو اس کے بعد لاکھوں آدمیوں نے اسلام کو قبول کر لیا۔ہماری تبلیغ اس وقت ہو رہی ہے افریقہ میں، یورپ میں، امریکہ میں، لاکھوں نے اسلام کو قبول کیا۔بت پرستوں نے اپنے بت توڑ دیے۔ہمیں تصویر میں آتی رہتی ہیں وقفے وقفے کے بعد ان لوگوں کی جو بت جلاتے ہیں۔یہاں جو مضمون بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس آخری زمانہ میں یہ مقدر رکھا ہے کہ تمام نوع انسانی اسلام کو قبول کرلے گی۔ذرية البـغـايـا الـذيــن ختم الله على قلوبهم ( یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ مبارک ہیں۔) صرف وہ باقی رہ جائیں گے جن کی حالت چوہڑے چماروں کی طرح ہوگی۔آگے اس کی تشریح کی ہے جن کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگادی ہے صرف وہ اسلام کو قبول کرنے میں پیچھے رہ جائیں گے۔سارے اسلام کو قبول کر لیں گے۔یہ مستقبل کی بات ہے اس کو حال پر کیوں لگایا جاتا ہے۔“ سرکلر 20 اگست 1974 ، صفحہ 132-133) کتنا شاندار اور فیصلہ کن اور معرفت سے لبریز جواب ہے۔قیامت تک اس کا دیو بندی دنیا کوئی جواب نہیں دے سکتی۔خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب : ” جہاؤ کے سلسلہ میں جو کچھ لکھا گیا ہے، اس کے بارے میں آپ کے کیا تاثرات ہیں؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔اس بارے میں، میں یہ سرکلر ہی کی روشنی میں عرض کرنا چاہتا ہوں۔22 اگست 1974ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے جہاد، اس کی شرائط اور دیگر بعض اہم مسائل پر معرکہ آراء بحث فرمائی جو حکومت کے جاری کردہ سرکلر میں فل سکیپ سائز کے ایک سوچار صفحات پر مشتمل ہے۔مگر اس کتاب کے مصنف نے اس کو محرف و مبدل بلکہ حذف کر کے اور مسخ کر کے صرف اکیس صفحات میں اس کا خلاصہ کیا ہے اور انتہائی خباثت باطنی کے ساتھ حضور کے بیان