اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 446
446 فرمودہ حقیقت افروز مباحث کو غارت کر دیا ہے۔اس روز حضور نے تفصیل کے ساتھ مولوی نذیرحسین صاحب دہلوی اور مولوی کرم دین صاحب بھیں کے بھی مفصل حوالے پیش فرمائے۔جن کا خلاصہ صرف ایک فقرے میں دیا گیا ہے اور وہ فقرہ یہ ہے کہ ะ مرزا ناصر احمد :۔اوروں نے انگریز کی حمایت نہیں کی ؟“ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی حافظ محمد نصر اللہ صاحب : ایک بات اس کتاب میں یہ درج کی گئی کہ مولوی ثناء اللہ امرتسری اور محمدی بیگم کے متعلق جو سوال کئے گئے تو حضور نے فرمایا کہ اس کا مفصل جواب دے دیا جائے گا جو کہ کتاب کے مطابق نہیں دیا گیا۔اس بارہ میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔اس کتاب کے صفحہ 225 اور صفحہ 231 میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ حضور نے مولوی ثناء اللہ صاحب اور محمدی بیگم سے متعلق پیشگوئیوں کی وضاحت آئندہ کرنے کا وعدہ کیا جو ایفاء نہیں ہوا۔یعنی تاثر یہ دیا گیا ہے۔حالانکہ حضور کی طرف سے ان پیشگوئیوں کے متعلق جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، مفصل نوٹ اسمبلی میں چند دنوں کے اندر دے دیئے گئے تھے۔اور وہ نوٹ ، ان کا مکمل عکس میرے پاس موجود ہے۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔مولوی ظفر انصاری صاحب کے حوالے سے یہ بات کہی ہے کہ وَبِالآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (البقرة: (5) کی آیت کے حوالہ سے، اس نے کہا کہ جی مرزا صاحب نے اس لحاظ سے معنوی تحریف کی ہے قرآن کریم میں۔نعوذ باللہ من ذالک۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔ہاں یہ سوال کیا تھا انہوں نے۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔تو اس حوالے سے بھی کچھ مغالطہ دینے کی کوشش کی گئی ہے اس کتاب میں۔ذکر ہے کہ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب :۔جی صحیح فرمایا آپ نے۔اس کتاب کے صفحہ 234 پر جناب مولوی ظفر انصاری صاحب نے یہ اعتراض پیش کیا کہ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ اس میں مرزا صاحب کی نبوت مراد لی گئی ہے جو