اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 437 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 437

437 ڈیپارٹمنٹ کے اپنے فرائض ہیں۔آنکھیں بنانے ، آنکھوں کو صاف کرنے ، آنکھوں میں زیادہ نور بر پا کرنے کی ذمہ داری بڑے بھائی نے اٹھائی ہوئی ہے، اور کسی کو اندھا کرنا۔یہ اس ناچیز کے کندھوں کے اوپر یہ فرض عائد کیا گیا ہے۔تو اگر آپ یہ چاہتے ہوں یہ پہلی جو آنکھ ہے اس کو بھی ختم کر دیا جائے تو یہ ناچیز یہ فریضہ بحیثیت خدا کے چھوٹے بھائی کے بآسانی سرانجام دے سکتا ہے۔یہ مثال بیان کرنے کے بعد کہنے لگا ضیاء الحق صاحب مسلمانوں کو اور اسلام کو ضائع کرنا جانتے ہیں۔اسلام قائم کرنے کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔حبیب جالب صاحب نے بھی تو ایک شعر کہا تھا کہ سب کچھ تمہیں کرنے کی اجازت ہے مگر خدا کے لیے اسلام کا جلوس نہ نکالو۔تو یہ دلچسپ یا دوں کا ضمیمہ تھا۔حضور کی اسلام آباد میں قیام گاہ حافظ محمدنصر اللہ صاحب :۔مولانا صاحب! حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ کا دوران اسلام آباد میں قیام کس گھر میں رہا؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔مکرم قاضی محمدشفیق صاحب کے گھر میں۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔کچھ تھوڑا سا تعارف ان کا کروادیں؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب - مکرم قاضی محمد شفیق صاحب سے میری ملاقات اسی دور میں ہوئی اور انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے اسلام آباد میں یہ کوٹھی بنوائی ہے۔میں ربوہ میں حضور کی خدمت میں حاضر ہوا کہ حضور یہ میں نے نئی کوٹھی بنائی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ حضور کے قدموں سے اس کو برکت حاصل ہو جائے۔یہ ایک موقعہ آگیا ہے۔جماعت کو بہر حال ضرورت ہے تو میں اپنی کوٹھی اس کے لئے پیش کرتا ہوں تو حضور نے از راہ شفقت اس کو شرف قبولیت بخشا۔یہ بات انہوں نے خود مجھے بیان فرمائی تھی۔قاضی محمد شفیق صاحب فیض اللہ چک ضلع گورداسپور کے رہنے والے تھے۔اللہ تعالیٰ کی ہزاروں رحمتیں ہوں۔وہ 19 فروری 2005ء کو ہم سے جدا ہو گئے۔ع خدا رحمت کند این عاشقان پاک طینت را حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔قاضی صاحب کی ایک خود نوشت آپ کے پاس موجود ہے۔جو