اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 418 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 418

418 جوابات کا ایک سلسلہ جاری ہے۔جس میں آپ بھی میرے محمد ومعاون ہونے کے اعتبار سے شامل ہیں۔جب بھی مجھے حوالہ جات کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کی طرف سے بر وقت حوالہ جات مل جاتے ہیں اور آپ فوراً لبیک کہتے ہیں۔فجزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ آپ کو صحت سے بھر پور زندگی عطا فرمائے۔آپ کے علم اور عرفان میں برکت ڈالے۔آپ اور آپ کے رفقائے کار جو حوالے تلاش کرنے اور نوٹ کرنے میں آپ کے معاون ہیں، سب دعاؤں میں یاد رہتے ہیں۔عزیزم ڈاکٹر سلطان مبشر بھی دعاؤں میں یاد رہتا ہے۔اللہ سب پر اپنا فضل نازل فرمائے۔دین و دنیا کی بے شمار نعمتوں سے نوازے۔میری طرف سے سب کو محبت بھر اسلام دیں۔کان اللہ معکم والسلام مرتباطاہر احمد خلیفة امسیح الرابع یہ حضور کی فیکس ہے جو محترم مولانا صاحب کو 23 جون 1994 ءکوموصول ہوئی۔وفد کے ممبران کی خوشگوار یادیں حافظ نصراللہ صاحب : اس کارروائی کے دوران وفد میں حضرت خلیفہ المسح الثالث" کے ساتھ حضرت مولانا ابوالعطاء جالندھری صاحب ، حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر، حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب (خلیفتہ اسیح الرابع ) اور آپ شامل تھے اس دوران کچھ خوشگوار واقعات، کچھ یا دیں بھی آپ کی زندگی کا لازمی حصہ ہوں گی۔اگر ان یادوں میں سے کچھ بیان فرما ئیں تو احباب کرام کے لئے مفید ہوں گی۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔بہت ہی دلچسپ سوال کیا آپ نے ماشاء اللہ۔آپ کے ذوق سلیم کی بھی عکاس ہے۔وفد میں شامل حضور کے خدام میں سر فہرست حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب تھے۔اپنی عمر کے لحاظ سے حضرت شیخ صاحب کو اللہ تعالیٰ نے روحانیت کے ایک خاص رنگ