اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 417
417 دیتے ہیں۔کہیں سے نکالیں۔ایسا خدا کے فضل سے ان کو عبور ہے۔مطالعہ بھی وسیع ہے اور پھر یا در ہتا ہے کہ کتاب کہاں ہے۔چونکہ لائبریری میں کام کرتے ہیں۔اس سے ان کو سہولت ہو جاتی ہے۔یہاں کام کرنے والوں کو پتہ ہوتا ہے کہ کہاں کتاب ہوگی اور اس کے کس صفحہ پر متعلقہ حوالہ موجود ہوگا۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزائے خیر دے۔“ حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے مزید فرمایا :- وہاں بھی ان کے کوئی مددگار ضرور ہوں گے اور ان کا نام آئے یا نہ آئے ، اللہ کے علم میں ہے اللہ ان کو جزاء عطا کرے گا۔اس دوران مکرم منیر احمد جاوید صاحب نے عرض کیا کہ بعض اوقات وہ خود بھی اپنے مددگاروں کے نام لکھتے ہیں۔مکرم نعمت اللہ صاحب بشارت اور مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب۔یہ مربیان سلسلہ ہیں۔(حضور انور نے ہر دو مربیان کرام کے نام دہرائے۔اور فرمایا ) ہاں وہ خود بھی خیال رکھتے ہیں کہ میں ہی دعاؤں کا حصہ دار نہ بنوں، ان 66 سب کو بھی شریک کیا جائے۔“ اسی طرح سے حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے اپنے ایک خط میں جو محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کے نام تھا۔اس میں بھی آپ کی ان خدمات کا ذکر فرمایا۔حضور کے خط کا متن آپ کو پڑھ کے سناتا ہوں۔لندن دو بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم پیارے مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے احمد یہ مسلم ٹیلی وژن کے ذریعہ پوری دنیا میں پیغام حق پہنچانے کی توفیق مل رہی ہے اور دشمنوں کے اعتراضات کے