اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 404 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 404

404 اس کے بعد كَلْبٌ يَمُوتُ عَلَى كَلْبِ میں جس دوسرے فرعون کا ذکر تھا اور آپ اگر اس زمانے کے اخباروں اور رسالوں اور اپوزیشن کے جو بیانات پڑھیں ، ان میں بار بار بھٹو کو فرعون قرار دیا گیا ہے۔یہی لقب ضیاء الحق صاحب کو دیا گیا۔کھلے لفظوں میں یہ کہا گیا۔ادارتی نوٹوں میں ان کی زندگی میں یہ بات کی گئی۔اب حیران کن بات یہ ہے کہ اتنا بڑا خدا کا نشان ہے کہ ترمذی شریف کی حدیث میں لکھا ہوا موجود ہے کہ:۔آنحضور ﷺ کی خدمت اقدس میں ایک شخص حاضر ہوا۔اور اس نے یہ عرض کیا کہ یا رسول اللہ میں چاہتا ہوں کہ رمضان کے علاوہ کسی اور مہینے میں ، میں روزہ رکھوں تو حضور مجھے راہنمائی فرمائیں کہ میں کس مہینے میں روزہ رکھ سکتا ہوں۔حضور نے فرمایا کہ اگر رمضان کے علاوہ کسی مہینے میں روزہ رکھنا چاہتے ہو تو پھر محرم کے ایام میں روزہ رکھو۔کیونکہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں خدا نے ایک قوم کو فرعون سے نجات بخشی تھی اور فرمایا ایک دوسری حدیث میں کہ اسی مہینے میں محرم میں آخرین میں بھی ایک فرعون پیدا ہوگا اور خدا آخرین کو بھی محرم کے مہینے میں نجات بخشے گا۔(سنن ترمذی ابواب الصوم باب ما جاء في صوم المحرم و جامع الترمذی ابواب الصوم بحواله النقر مرللنر ندی جلد اول صفحہ 123 ناشر قرآن محل مقابل مولوی مسافرخانہ کراچی وصحیح مسلم کتاب الصیام مع شرح نووی مترجم علامہ وحید الزمان جلد اول 133-134 ناشر خالد احسان پبلشرز لاہور ) آپ جنگ اور دوسری اخباروں، ہر ایک اخبار کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا یہ تین محرم 1409 ہجری کی تاریخ تھی جب آنکھوں کے سامنے ضیاء الحق کا طیارہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔اور اس سے محمد عربی علیہ کی ایک اور حدیث پوری ہوئی۔آنحضور ﷺ نے فرمایا تھا۔علامہ سیوطی نے بھی اس کو لکھا ہے اور بہت ساری اور کتابوں میں بھی اس کا تذکرہ ہے۔آنحضور علی کے زمانے میں حضور علیہ السلام کے ارشاد پر ایک مسلح دستہ دشمن کی سرکوبی کے لئے بھجوایا گیا۔ایک شخص جس کا نام حدیثوں میں موجود ہے۔اس نے یہ حرکت کی کہ ایک ایسے شخص کو جو کہتا تھا کہ آنَا مُسْلِمٌ