اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 384 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 384

384 یا آنحضرت کے بعد کسی قسم کی نبوت کا دعویٰ کرتا ہے۔“ اور اس سے مراد کون ہے۔؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو اس Clause کے پہلے حصہ میں سوائے پرویزیوں کے بشمول جماعت احمدیہ کے شیعہ، سنی، اہلحدیث سارے کے سارے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔For the Purpose of the Constitution and Law دوسرے نمبر پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف اشارہ ہوا کہ کسی قسم کی نبوت کا دعوی کرے۔حضرت مسیح موعود کا دعوی ہے کہ ظلی نبی ہوں۔اصل نبوت تو محمد رسول اللہ کی ہے اور فرماتے ہیں کہ جس طرح آفتاب کے سامنے جب شیشہ کیا جاتا ہے تو اس میں جو تصویر نظر آتی ہے اس کو بھی آپ آفتاب کہیں گے یا نہیں کہیں گے؟ مگر اصل آفتاب کون ہے جو آسمان پر طلوع کر رہا ہے تو میں تو ظل ہوں۔میں نے اپنے دل کے آئینے کو ایسا صاف کیا ہے کہ محمد رسول اللہ کا سورج اس میں چمک رہا ہے۔یہ معنی ہیں ظلی نبوت کے۔تو کہتے ہیں کہ جو شخص کسی قسم کی نبوت کا دعویٰ کرے وہ بھی نان مسلم ہے۔اس سے مراد بانی جماعت احمد یہ ہیں۔تیسرا یہ ہے کہ جو ایسے شخص کو نبی قرار دے اس سے مراد جماعت احمدیہ ہے۔اور یا مصلح قرار دے اس سے پیغامی مراد ہیں۔اب اگر تو اس قرار داد کا مطلب ہے اور For the purpose of constitution کا مطلب یہی ہے جیسا کہ ملاں نے بھی بعد میں یہی لیا اور بظاہر بھٹو صاحب نے ڈپلومیٹک ( Diplomatic) طریق اختیار کر کے قرار داد کو پیش کرتے ہوئے اس کو صرف ان معنوں میں اسلامی قرار دیا کہ میجارٹی (Majority) عوام کی مسلمان کہلاتی ہے۔یہ نہیں کہا کہ دراصل مسلمان ہے۔اقبال کی نگاہ میں تو پہلے بھی کبھی مسلمان ہوئے تھے یا نہیں ہوئے تھے۔اب اگر اس کے معنی یہ تھے For the purpose of constitution کہ وہ اسلام کے دائرہ سے خارج ہو گئے ہیں تو واضح بات ہے پھر تو سارے ہی اسلام سے خارج ہیں۔سوائے پرویزی صاحبان کے۔ہاں پر ویزیوں کے علاوہ بابی اور بہائی بھی مسلمان قرار پاتے ہیں۔اس لئے کہ بہائیوں کا یہ عقیدہ ہے۔یہ غور سے سننے والی بات ہے۔وہ کہتے ہیں کہ دراصل ہم ہیں جو آخری نبی مانتے ہیں محمد رسول اللہ کو اور اس کا ثبوت مولویوں کے عقیدہ پر رکھتے ہیں۔