اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 363 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 363

363 ”مرزائیوں کے لئے کربلا بنائی۔”مرزائیوں کا حقہ پانی بند ہوا۔اور ان کے الفاظ ہیں رپورٹر کے مطابق:۔اور بالآخر سات ستمبر کو اس وقت کی فاسق و فاجر حکومت نے مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تاریخی فیصلہ کیا۔“ ( لولاک 6 نومبر 1983 ءجلد 20 نمبر 25 ) مبارک ہو ان لوگوں کو جن کو سات ستمبر کو فاسق اور فاجر حکومت نے مسلمان قرار دیا ہے۔اور اللہ کا ہزار ہزار فضل اور احسان ہے کہ فاسق اور فاجر حکومت ہمیں مسلمان نہیں سمجھتی تھی اور اس کے مطابق ہمیں ہونا ہی نہیں چاہئے تھا۔ہم نے کب کہا ہے کہ فاسق اور فاجر ہمیں مسلمان کہیں۔ہمارا تو اعلان ہی یہی ہے۔۔عشق خدا کی مے سے بھرا جام لائے ہیں ہم مصطفیٰ کے ہاتھ پر اسلام لائے ہیں تو مبارک ہو ان کو جنہیں فاسق اور فاجر حکومت نے مسلمان قرار دیا ہے۔سبو اپنا اپنا ہے جام اپنا اپنا کئے جاؤ مے خوارو کام اپنا اپنا یہ عطاء اللہ شاہ بخاری صاحب اکثر سنایا کرتے تھے۔میں بھی کئی موقعہ پر سٹیج پر تھا۔مرید کے کی کانفرنس میں میں موجود تھا۔اپنا اپنا ہے جام اپنا اپنا کئے جاؤ مے خوارو کام اپنا اپنا خرابات میں مے کشو جا کے چن لو نبی اپنا اپنا امام امام اپنا اپنا تو اس فاجر اور فاسق حکومت کا جو امام ہے وہ ان نام نہا دختم نبوت فروش مولویوں کومبارک ہو۔