اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 351
351 خلاف لڑتا رہا۔مولانا ظفر احمد انصاری صاحب تھا؟ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب : مولانا ظفر احمد انصاری صاحب کا اس بارے میں کیا تبصرہ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔بتاتا ہوں اسی ترتیب سے میں آرہا ہوں۔اس میں مولانا ظفر احمد انصاری صاحب کا تاثر بھی آتا ہے۔لکھا ہے کہ ( یہ بڑے دلچسپ الفاظ ہیں ) ” میں سمجھتا ہوں کہ جن اکابر نے ارباب اقتدار سے گفت و شنید اور مفاہمت کے نتیجے میں یہ فارمولا تیار کیا (یعنی فیصلہ اسلامی معاملہ میں قرآن و حدیث کو چھوڑ کے مفاہمت سے ہوا۔ناقل ) کیونکہ پارٹیز (Parties) کی سطح پر ہوا ہے۔وہی اس بات کے زیادہ اہل ہیں کہ اس کے مالہ وما علیہ پر روشنی ڈالیں۔آئندہ کے لئے تدابیرو اقدامات بھی تجویز فرمائیں۔فارمولے میں درج شدہ دفعات جس حد تک مؤثر ہیں۔وہ بھی رفتہ رفتہ واضح ہو جائے گا۔(یعنی اب تو بڑا جوش و خروش ہے لیکن آئندہ وقت بتائے گا کہ اس کے نتائج کیا برآمد ہوتے ہیں۔) میرا اس مرحلہ پر کچھ عرض کرنا بے محل معلوم ہوتا ہے ،سکوت ہی انسب نظر آتا ہے۔حضرت مولانا اکوڑہ خٹک میں تشریف رکھتے ہوں تو میرا سلام عرض کر دیجئے جانتے ہیں۔(28) یعنی دور سے سلام کہہ کے کہ بس مہربانی کریں جنہوں نے یہ مفاہمت کی ہے بس وہی اس الحق میں مولانا ابوالاعلیٰ صاحب مودودی بانی جماعت اسلامی کا تبصرہ ایک تو میں سنا چکا ہوں ، یہ بھی شائع شدہ ہے۔(صفحہ 28 تا 31 )