اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 350 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 350

350 شائع کیا۔حالانکہ یہ فاش غلطی ہے کسی عربی طالب علم سے بھی ممکن نہیں ہے، کیونکہ جو مضاف ہے اس پر الف لام نہیں آسکتا۔الرسول الله نہیں کہہ سکتے۔مـحـمـد رسول اللہ اس میں الف لام ہو ہی نہیں سکتا۔بہر حال یہ جو نیا کلمہ بنایا گیا اس میں ایک تو محمد الرسول الله اور آگے وَلكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ۔اب یہ کمل کلمہ ہوا ہے۔یہ خراج تحسین بھٹو صاحب کے اس فیصلہ کو انہوں نے پیش کیا۔(صفحہ 20-21) سید عبداللہ صاحب اس کے علاوہ تھے ڈاکٹر سید عبداللہ صاحب صدر شعبہ دائرہ معارف اسلامیہ پنجاب یو نیورسٹی۔یہ اس کمیٹی کے چیئر مین تھے جس نے پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے شائع ہونے والا انسائیکلو پیڈیا اردو دائرہ معارف اسلامیہ شائع کیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے بھی انہوں نے درخواست کی کہ بانی جماعت احمدیہ کے متعلق ہم نوٹ شائع کرنا چاہتے ہیں۔حضور نے مجھے ارشاد فرمایا۔وہ نوٹ میں نے بھجوایا تو سید عبداللہ صاحب نے بہت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس کو درج کریں گے لیکن فیصلہ کے بعد اس کو گول کر گئے۔تو بہر حال ڈاکٹر سید عبداللہ صاحب نے اس پر یہ کہا کہ :۔قادیانیوں کے بارے میں اقلیتی فیصلہ ہو چکا ہے۔اس طرح علماء کی وہ جد و جہد کامیاب ہو گئی جس کے لئے وہ تقریباً ایک سو سال بھر پور لڑائی لڑتے رہے۔اور مجھے یہ کہنے دیجئے کہ لڑتے رہے۔میں جب یہ کہتا ہوں کہ یہ لڑائی تنہا علماء نے لڑی تو بالکل حقیقت بیان کر رہا ہوں۔( یعنی یہ سارا فتنہ تکفیر کا ملاؤں ہی کا تھا۔علماء کے علاوہ جو طبقے یہاں موجود ہیں ان کی بہت سی تحریر میں بطور شہادت پیش کی جاسکتی ہیں کہ ان میں بالعموم علماء کے موقف کے خلاف اور قادیانیوں کے حق میں رہا ہے اور اس میں بڑے بڑے لوگوں کے نام لئے جاسکتے ہیں۔‘“ (صفحہ 24 ) یعنی دوسرے لوگ تو دراصل قادیانیوں کے حق میں رہے لیکن ملا ہمیشہ جماعت احمدیہ کے