اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 338 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 338

338 دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ مسئلہ سیاسی ہے اور اسے مذہبی رنگ دیا گیا ہے اور مولویوں نے نوے سال تک اس مسئلہ پر قوم کو دھوکا دیا ہے۔جہاں تک مذہبی نقطہء نگاہ ہے۔اس برصغیر میں جماعت احمدیہ پر جتنے بھی اعتراضات ہوتے رہے ہیں، مرزا ناصر احمد نے ان کے رد میں جو دلائل دئے ہیں مولویوں کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہوتا تھا۔مرزا ناصر احمد صاحب ان اعتراضات کے رد کے لئے دلائل میں ایسے ماسٹر ہیں اور مولویوں نے اسمبلی میں بہت ہی کو دن پن کا ثبوت دیا ہے۔اور ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ "Mirza Nasir Ahmad is the winner and all the mullas are defeated" اور ہم نے جو فیصلہ کیا ہے وہ مذہبی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔احمدیوں کو ہم نے سیاسی اور جمہوری طور پر مسلمانوں سے علیحدہ کر دیا ہے یہ مذہبی نہیں بلکہ کانسٹیٹیوشنل (Constitutional) ہے۔جو کچھ ہوا ہے اس میں ملاؤں نے کچھ نہیں کیا بلکہ قائد عوام نے کیا ہے۔ملاؤں کے پاس صرف دو سوال تھے جنہیں وہ جامع سمجھتے تھے۔پہلا سوال یہ تھا کہ مرزا غلام احمد صاحب ہیضہ کی وبائی بیماری سے فوت ہوئے۔اس پر مرزا ناصر احمد صاحب نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ہیضے کی وبائی بیماری سے ہر گز فوت نہیں ہوئے۔پھر ملاں لا جواب ہو گئے۔دوسرا سوال ان کا محمدی بیگم کے نکاح (کے متعلق تھا ) جس کا مرز اصاحب کو الہام ہوا لیکن وہ الہام پورانہیں ہوا تو وہ الہام خدا کی طرف سے نہیں تھا ؟ لیکن مرزا ناصر احمد صاحب نے اس سوال کا بھی منہ توڑ جواب دیا۔بلکہ مرزا صاحب کی صداقت ثابت کی۔صاحبزادہ صاحب نے فرمایا کہ ہم نے اسلامی عالمی برادری کی خاطر احمدیوں کو مسلمانوں سے علیحدہ کیا ہے۔انہوں نے فرمایا کہ ہم اس نتیجہ