اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 331
331 کے بے مثال عاشق حضرت بانی سلسلہ احمدیہ پر نازل ہوئے۔اور تحفہ بغداد کے صفحہ 23 (طبع اول ) پر حضور نے خود اس کو نقل کیا ہے۔یہ الفاظ آئندہ بھی یہاں نشست میں دہراؤں گا کیونکہ اس الہام پر جماعت احمدیہ کی بنیاد قائم ہے اور رب کعبہ کی قسم اٹھا کر میں کہتا ہوں کہ آج نقشہ عالم پر صرف احمدی ہیں جنہیں خاتم النبیین اور خاتم النبیین کے فیضان پر زندہ عرفان حاصل ہے۔وہی آج سفیر ختم نبوت ہیں۔انہی کے ہاتھ میں خدا کے الہام نے پرچم ختم نبوت تھمایا ہے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ احمدی زندہ جلایا جانا گوارا کر سکتا ہے، اسے یہ بھی منظور ہے کہ اسے سمندر میں غرق کر دیا جائے ، آروں سے چیر دیا جائے مگر وہ خاتم النبین اور اس کے فیضان سے کبھی انکار نہیں کرسکتا۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔ہم تو رکھتے ہیں مسلمانوں کا دیں دل ހނ سارے ہیں خدام ختم المرسلیں حکموں پر ہمیں ایمان ہے جان و دل اس راہ پر قربان ہے دے چکے دل اب تن خاکی رہا ہے یہی خواہش کہ ہو وہ بھی فدا حضرت مصلح موعودؓ نے اپنی کتاب حقیقۃ النبوۃ میں فرمایا ہے کہ:۔ا سے ( اغیار کو) کسی کے دل کا حال کیا معلوم۔اسے اس محبت اور پیار اور عشق کا علم کس طرح ہو جو میرے دل کے ہر گوشہ میں محمد رسول اللہ ملے کے لئے ہے۔وہ کیا جانے کہ محمد علی کی محبت میرے اندر کس طرح سرایت کر گئی ہے۔وہ میری جان ہے۔میرا دل ہے۔میری مراد ہے۔میرا مطلوب ہے۔اس کی غلامی میرے لئے عزت کا باعث ہے اور اس کی کفش برداری مجھے تخت شاہی سے بڑھ کر معلوم دیتی ہے۔اس کے گھر کی جاروب کشی کے