اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 330 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 330

330 قرآن سے بھی ناواقف ہیں۔میں نے جب یہ کتاب خریدی اور یہ حوالہ پڑھا تو میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ اگر 7 ستمبر 1974ء کو چوہدری فضل الہی صاحب کی بجائے حضرت حکیم الترمذی صدرمملکت ہوتے تو وہ بھٹو صاحب، پیپلز پارٹی کے ارکان، اپوزیشن کے ممبروں سب کو گمراہ قرار دیتے ، جاہل قرار دیتے اور پاگل خانے میں بھیج دیتے۔کیونکہ لکھتے ہیں کہ یہ پاگلوں کی تاویل ہے جس کا شان محمدیت سے تعلق ہے نہ قرآن کی عظمتوں کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔) اسی کتاب میں ایک اور بات بھی لکھی ہے۔چنانچہ حضرت حکیم الترمذی نے یہ بات بھی فرمائی ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد عیسی جو آنے والے ہیں، وہ آنحضرت کی امت میں سے آئیں گے اور یہ محمد عربی عمل اللہ کی عظمت کی دلیل ہے کہ آپ کی امت میں نبی آئیں اور آپ کا فیضان امت میں جاری رہے۔(کتاب مذکورہ صفحہ 316) تو جو بات تیرہ سو سال کے بعد جماعت احمدیہ نے دنیا کے سامنے پیش کی وہ خیر القرون قرنی“ (مرقاة المصابيح شرح مشكوة المصابيح كتاب الايمان باب الاعتصام بالكتاب والسنة ) کے بعد دوسری صدی کے ایک عظیم اور بلند پایہ صاحب کشف اور صاحب الہام بزرگ نے تمام عالم اسلام کے سامنے رکھ دی اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ختم نبوت کا پرچم خدا نے یا پہلے آنحضرت ﷺ کے زمانہ کی صدی اور دوسری صدی کے بزرگوں کے ہاتھ میں رکھا تھا اور یا پھر آج یہ مسیح موعود کے غلاموں کو عطا کیا ہے۔ختم نبوت کا عرفان ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔عرفانِ ختم نبوت کے بارہ میں آپ کچھ فرمانا چاہتے ہیں؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب : بِسمِ اللهِ الرَّحْمَانِ الرَّحِيْمِ۔صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ سَيِّدِ وُلُدِ آدَم قبل اس کے کہ میں اپنی معروضات اور گذارشات پیش کروں۔میں یہ وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ بسم اللہ کے بعد درود شریف کے الفاظ جو میں نے پڑھے ہیں یہ ہمارے آقا، ہمارے مولی محمد عربی ﷺ کے پر جلال خدا کے الفاظ ہیں جو آج سے ایک سو تیرہ برس پہلے آنحضرت