اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 326 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 326

326 ہے کہ آپ کتنے برس زندہ رہے۔لیکن آپ کی جو روحانی زندگی ہے وہ قیامت تک ممتد ہے۔اس کی وجہ سے نبی اکرم ﷺ کو ایک زندہ نبی مانتے ہیں اور زندہ نبی کا جو تصور ہمارے دماغ میں ہے اُس میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کی روحانی زندگی کے نتیجے میں امت محمدیہ میں قیامت تک ایسے افراد پیدا ہوتے رہیں گے جو آپ کی روحانیت کے طفیل خدا تعالیٰ کے نشانات اسلام کی حقانیت کے ثبوت کے لئے بنی نوع انسان کے سامنے پیش کرتے رہیں گے۔عرف عام میں ہم کہتے ہیں کہ سید عبدالقادر کے معجزات ہیں اور ہم یہ کہتے ہیں کہ امام باقر کے معجزات ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک چھوٹا سا ” تمہ حقیقۃ الوحی“ کا حوالہ ہے۔میں پڑھ دیتا ہوں۔”اسلام تو آسمانی نشانوں کا سمندر ہے۔کسی نبی سے اس قدر معجزات ظاہر نہیں ہوئے جس قدر ہمارے نبی کریم ﷺ سے۔کیونکہ پہلے نبیوں کے معجزات ( وہی میرا جو پہلا مضمون تھا اس کے متعلق ہے۔) کیونکہ پہلے نبیوں کے معجزات ان کے مرنے کے ساتھ مر گئے مگر ہمارے نبی کریم ﷺ کے معجزات ابد تک ظہور میں آرہے ہیں اور قیامت تک آتے رہیں گے۔جو کچھ 66 میری تائید میں ظاہر ہوتا ہے دراصل وہ آنحضرت ﷺ کے معجزات ہیں۔“ یہ حضرت بانی جماعت احمدیہ کے الفاظ تھے۔بزرگانِ سلف کے الہامات (سرکلر 24 اگست صفحه 56-57) ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔گزشتہ تیرہ صدیوں کے الہامات جو بزرگان کو ہوئے اُس بارے میں بھی حضور نے اپنا بیان اسمبلی میں دیا تھا وہ حضور کے الفاظ آپ بیان فرمائیے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضور کے الفاظ اُس سرکلر کے یعنی حکومت کے شائع کردہ