اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 281
281 ہندوستان میں شامل کیا جائے۔چنانچہ آپ دیکھیں۔مولا نا محد حفظ الرحمن صاحب سیوہاروی ناظم اعلیٰ مرکز یہ جمیعۃ علماء ہند نے اس میں لکھا ہے کہ :۔بلا شبہ پاکستان کا یہ تخیل سیاسی الہام ہے مگر ربانی الہام نہیں بلکہ ” قصر بکنگھم کا الہام ہے۔“ یہ خود کاشتہ پودا ہے پاکستان بھی ، قائد اعظم بھی۔اور آگے لکھا ہے : ” جو ڈاکٹر اقبال کو بھی جب ہی ہوا تھا جب وہ لندن سے قریب ہی زمانہ میں واپس تشریف لائے تھے۔اور وہ الہام دوبارہ اس وقت پھر ہوا جبکہ مسلم لیگ کا وفد جو زیر سر کردگی چودہری خلیق الرحمن مصر اور لندن کا حج کرنے گیا تھا۔اس نے ہندوستان واپس آکر بمبئی اترنے کے ساتھ ہی پہلے انٹرویو میں اس بات کو ظاہر کر دیا تھا اور جس کو عرصہ کے بعد مسٹر جناح نے اپنایا اور لاہور میں پیش کرنے کی اجازت دی۔“ تحریک پاکستان پر ایک نظر صفحہ 18-19 ناشر جمیعۃ علماء ہند دہلی مطبوعہ دلی پرنٹنگ ورکس دہلی ) صاف لکھا ہے کہ یہ سب انگریز کے ایجنٹ ہیں۔قائد اعظم بھی ایجنٹ ہیں اور اس کے علاوہ پاکستان بھی انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے۔اور اس کے ساتھ ہی دیکھیں ،مجلس احرار یہ پراپیگنڈہ کر رہی تھی مجلس احرار۔یہ اشتہار ہے۔مجلس احرار کی تمام خدمات کا مجموعہ مسمی بہ مجلس احرار اور مسلم لیگ۔یہ شیخ نظام الدین نائب صدر مجلس احرار اسلام، باغبان پورہ لاہور کا شائع کردہ ہے۔اوپر قرآن کی آیت لکھی ہے۔(ایسے ظالم ہیں کہ ہر خیانت ، ہر شرارت اور ہر جھوٹ اور ہر بے ایمانی اور غنڈہ گردی قرآن کے نام پر کرتے ہیں۔) اور پھر لکھا: - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ ( التوبة : 119) اور نیچے اس میں لکھا ہے کہ ہم صادق ہیں احراری ، اور کہتے کیا ہیں؟ عنوان دیا ہے۔اور کہتے ہیں کہ ہم عرض کریں گے کہ ایک خطرہ خطرہ نہ یہود سے ہے نہ ہنود سے بلکہ خطرہ خودان نیک دل