اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 259 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 259

259 ہے اتحاد مجاہدین۔اس میں آپ دیکھیں۔اس میں 29 رجب المرجب 1401 ہجری ہے اور 3 جون 1981ء اور مطابق 1360 ہجری شمسی۔یہی ہجری شمسی کیلنڈر ہے جو حضرت مصلح موعودؓ نے تیار کر وایا ہے تو یہ ایک فتح مبین ہے احمدیت کی۔ضیاء الاسلام پر لیس ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔ضیاء الاسلام پریس کے بارے میں یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا قادیان میں بھی یہ پر لیس تھا؟ درود شریف مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضور نے فرمایا۔ہاں۔حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔ایک رسالہ کا نام لیا اور یہ کہا گیا کہ اس رسالہ سے ثابت ہے کہ مرزا صاحب نے درود شریف کے الفاظ میں ردو بدل کیا ہے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضور نے اس کا جواب ارشاد فرمایا تھا کہ جس رسالہ کا آپ ذکر کر رہے ہیں وہ رسالہ ہمیں نہیں مل سکا۔اس واسطے جواب کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس کے بعد میں آخری معروضات اسی سلسلہ میں کرنا چاہتا ہوں۔بات یہ ہے کہ ایک درود شریف تو وہ ہے جو خود آنحضرت ﷺ نے جو کہ مجسم قرآن تھے اللہ تعالیٰ کی رہنمائی اور الہام کے ساتھ امت کو سکھایا ہے۔حضرت مسیح موعود اور خلفاء احمدیت اور جماعت احمدیہ اسی کو حقیقی درود مجھتی ہے اور وہی پڑھتی ہے نمازوں میں۔مکتوبات احمد یہ جلد پنجم میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ جہاں تک ممکن ہو درود شریف بکثرت پڑھیں اور دلی محبت اور اخلاص سے پڑھیں۔اگر گیارہ سو دفعہ روز ور د مقرر کریں یا سات سو دفعہ ورد مقرر کریں تو بہتر ہے۔“ اور وہ درود کے الفاظ حضور علیہ السلام نے خود دہرائے۔" اللهم صل على محمد و على آل محمد كما صليت