اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 250 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 250

250 بدر کے نام سے موسوم ہوتا ہے تو اصل میں تو ایک ہی چاند ہے۔تو حضور نے یہی جواب دیا کہ ہلال بھی محمد رسول اللہ تھے اور بدر بھی آپ تھے۔صرف یہ بتایا گیا تھا کہ آخری زمانہ میں جب آپ کا غلام آئے گا تو تمام اکناف عالم پر اسلام کا جھنڈا لہرائے گا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ آنحضور کے زمانے میں تو اکثر آبادی کا پتہ ہی نہیں تھا۔امریکہ دریافت نہیں ہوا تھا۔آسٹریلیا کے متعلق پتہ ہی نہیں تھا۔مسلمان انڈونیشیا کی طرف گئے تو دوسری طرف فرانس تک پہنچے۔لیکن ساری دنیا ایک گلوبل و پیچ ( Global Village) کی حیثیت اختیار کر جائے ، یہ مسیح موعود کے زمانہ میں مقدر تھا۔جیسا کہ چشمہ مسیحی میں حضور نے بیان فرمایا ہے تو آنحضرت ﷺ کی شان بدر کی حیثیت سے آخری زمانہ میں ظاہر ہوئی ہے۔یہ اصل حقیقت ہے جو مسیح موعود نے بیان فرمائی۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔یہ جواب ذرا دوبارہ آپ پڑھ دیں حضور کا۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے فرمایا آنحضرت مہ ہی ہلال ہیں اور بدر بھی ہیں اور یہاں بھی دونوں لفظ آنحضور ﷺ کی مبارک ذات کی نسبت استعمال ہوئے ہیں۔”دعوتی“ سے مراد؟ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب : جزاکم اللہ۔ایک بات انہوں نے یہ کہی کہ آئینہ کمالات اسلام صفحہ 548 میں یہ لکھا ہوا ہے کہ کل مسلم يصدق دعوتی “ تو اس عبارت میں دعوتی سے کیا مراد ہے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضور نے اس کے جواب میں بس دو لفظ فرمائے تھے اور سمندر کو کوزے میں بند کر دیا۔فرمایا " دعوت اسلام۔جب یہ نام ہی آئینہ کمالات اسلام ہے۔اس میں فرماتے ہیں کہ میں نے اسلام کی دعوت ” براہین کے ذریعہ سے دی۔اسلام کی دعوت ”سرمہ چشم آریہ کے ذریعہ سے دی۔یہ دعوت مراد ہے اور وہ اسلام کی دعوت ہے۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔یعنی حضور نے اس سوال کا دولفظوں کا ہی جواب دیا کہ دعوت اسلام۔“