اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 243 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 243

243 تو یہ تحریک بربادی تھی دراصل۔ہم لعنت بھیجتے ہیں اس تحریک پر جس میں کہ مسلمانوں کی بربادی ہو۔تحریک آزادی حضرت قائد اعظم کی تحریک پاکستان تھی اور اس میں جس جوش کے ساتھ جماعت احمدیہ نے حصہ لیا تھا۔مولانا میر محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی نے مارچ 1946ء میں کلکتہ میں تقریر کی اور وہ چھپی ہوئی موجود ہے۔پیغام ہدایت در تائید پاکستان۔“ 66 یہ مارچ 1946ء کی بات ہے اور یہ وہ دور تھا جس وقت کہ مرکزی انتخابات میں سب مسلم نشستیں مسلم لیگ نے حاصل کر لی تھیں اور ایک بہت بڑا جشن تشکر منایا گیا 11 جنوری 1946ء کو۔مارچ میں تمام ہندوستان کے صوبوں کی یعنی صوبائی انتخابات ہوئے جس میں کہ جماعت احمد یہ نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بھر پور حصہ لیا۔اس موقعہ پر میر ابراہیم صاحب سیالکوٹی نے تقریر کی۔میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ اصل ماخذوں سے معلوم کی جاسکتی ہے۔وہ جھوٹی اور افسانوی تاریخ جو کہ احرار نے بنارکھی ہے۔اس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔اصل تحریک آزادی قائد اعظم کی تحریک پاکستان تھی اور اس موقعہ پر جماعت کا کردار تھا میں بتا رہا ہوں آپ کو۔میرابراہیم صاحب سیالکوٹی جماعت اہلحدیث کے صف اول کے لیڈر تھے۔انہوں نے اپنی تقریر میں یہ بیان فرمایا کہ ”میرے ایک مخلص دوست کے فرزند ارجمند لیکن گستاخ حافظ محمد صادق سیالکوٹی نے احمدیوں کے مسلم لیگ سے موافقت کرنے کے متعلق اعتراض کیا ہے اور ایک اور امرتسری شخص نے بھی پوچھا ہے۔“ آگے فرماتے ہیں کہ سوان کو معلوم ہو کہ اول تو میں احمدیوں کی شرکت کا ذمہ دار نہیں ہوں کیونکہ میں نہ تو مسلم لیگ کا کوئی عہدہ دار ہوں اور نہ ان کے یا کسی دیگر 66 کے ٹکٹ پر ممبری کا امیدوار ہوں۔“ کہتے ہیں:۔احمدیوں کا اس اسلامی جھنڈے کے نیچے آجانا اس بات کی دلیل ہے کہ واقعی مسلم لیگ ہی مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔