اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 230 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 230

230 پھر ”الفروع من الجامع الکافی میں غیر شیعہ کی دعائے جنازہ اس طرح ہے۔اللهم املأ جوفه ناراً وقبره نارا وسلط عليه الحيات والعقارب الفروع من الجامع الکافی کتاب الجنائز صفحه 100 از رئیس المحد ثین الامام الحافظ ثقة الاسلام ابی جعفر محمد بن یعقوب بن اسحاق الکلینی الرازی ناشر مطبع العالی مغربی نول کشور لکھنو 1884-1885ء) اے خدا اس ناصبی کی قبر کو آگ سے بھر دے وسلط عليه الحيات والعقارب اور موٹے سروں والے بڑے بڑے سانپ اور بچھو اس پر مسلط فرمادے۔یہ دعائے مغفرت ہو رہی ہے۔اگلے دن یہ ہوا کہ سنی جتنے بھی تھے وہاں پہنچے ہوئے انہوں نے یہ دعا حفظ کر لی تو صبح گلی کوچے میں جو بھی شیعہ بزرگ ملتے تھے ، وہ اونچی آواز سے پھر یہ دعا شروع کر دیتے تھے۔املا جوفه نارا و قبره نارا و سلط عليه الحيات والعقارب - جی فرمائیے ! مسلمانوں پر مظالم اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔حضرت چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب نے 1974ء میں بیان دیا تھا کہ حقوق انسانی کی علمبردار بین الاقوامی ایجنسیاں پاکستان میں فوری طور پر اپنے نمائندے بھجوائیں تا احمدیوں پر ڈھائے جانے والے ہولناک مظالم کا بچشم خود مشاہدہ کر سکیں۔اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے یہ سوال کیا کہ ایسا بیان انہوں نے احمدیوں کے بارے میں تو دے دیا ہے لیکن کشمیر اور برما اور فلپائن اور ہندوستان میں مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں ان کی نسبت کیوں نہیں دیا ؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے پہلے تو یہ جواب دیا کہ چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب کی طرف سے مجھے کوئی ایسا بیان نہیں ملا۔اس پر اٹارنی جنرل صاحب نےCross Question کیا کہ پاکستانی اخبارات نے یہ شائع کیا ہے اور یہ سارے اخبار میرے پاس موجود ہیں۔یہ معتبر نائی کا ذکر کرنا ضروری تھا کہ پاکستان کے پریس نے جو کہ جھوٹ کا پلندہ ہے اس