اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 184 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 184

184 بھی الہام ہوا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِيمًا ( الاحزاب: 57 ) یہ دیکھ لیجئے۔پھر الہام یہ بھی ہوا لکھتے ہیں۔قُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ “ (البقرة: 239) اس میں کچھ قرآن کی آیت ہے کچھ الہام الہی کے الفاظ ہیں۔تو اب یہ دیکھ لیں کہ سب الہام حضرت مولا نا عبداللہ صاحب غزنوی پر نازل ہوئے اور ان میں سے وہ الہام بھی تھے جو خالصہ رسول پاک محمد عربی علیہ کی مقدس شخصیت کے ساتھ خاص طور پر مخصوص تھے۔تو اب کوئی شخص اگر محض اس وجہ سے کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قرآن مجید کی آیات میں الہام ہوئے ، اعتراض کی بات بنالے تو اس کا کیا علاج۔حضور اربعین میں لکھتے ہیں کہ یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ قرآن مجید میں جو یہ ارشاد ہے " کہ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِيلِ سورۃ الحاقہ میں کہ اگر آ نحضور ﷺ اپنی طرف سے کوئی بات بنا دیں تو خدا آپ کی شہ رگ کو کاٹ دیتا۔تو یہ Criterion ہے۔مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے اپنے دیباچہ تفسیر ثنائی میں یہ بات لکھی ہے۔کہتے ہیں کہ نظام عالم اس بات کا گواہ ہے کہ دعویٰ نبوت کاذبہ مثل زہر کے ہے۔جو کوئی زہر کھائے گا وہ مارا جائے گا اور دنیا میں کسی ایک جھوٹے نبی کی امت نہیں کہی جاسکتی۔کسی جھوٹے نبی کی امت اس کے مرنے کے بعد قائم نہیں رہی۔اور دنیا کی تاریخ اس پر گواہی دے رہی ہے۔چنانچہ مولانا تحریر فرماتے ہیں : یہ عبارت زیر خط واضح طور پر ہمیں ایک قانون الہی سے آگاہ کرتی ہے اور بتلاتی ہے کہ نظام عالم میں جہاں اور قوانین خداوندی ہیں، یہ بھی ہے کہ کاذب مدعی نبوت کی ترقی نہیں ہوا کرتی بلکہ وہ جان سے مارا جاتا ہے۔واقعات گزشتہ سے بھی اس امر کا ثبوت پہنچتا ہے کہ خدا نے کبھی کسی جھوٹے نبی کوسرسبزی نہیں دکھائی۔“ اور پھر حاشیہ میں لکھتے ہیں۔ہوگا۔دعوی نبوت کا ذبہ مثل زہر کے ہے، جو کوئی زہر کھائے گا، ہلاک (دیباچه تفسیر ثنائی جلد اوّل صفحہ 17 مطبع چشمه نور امرتسر شوال 1313ھ) تو یہ حضور نے Criterion پیش کیا اور فرمایا کہ پہلے بزرگ بھی یہ کہتے رہے ہیں کہ