اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 178 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 178

178 بعد ایک زمانہ ایسا بھی آنے والا ہے کہ حقیقت محمدی اپنے مقام سے عروج فرمائے گی اور حقیقت کعبہ کے مقام میں متحد ہو جائے گی۔اس وقت حقیقت محمدی کا نام حقیقت احمدی ہو جائے گا۔( مبدأ و معاد مع اردو تر جمه صفحه 205 ناشر ادارہ مجددیہ ناظم آباد۔کراچی) تو ہم رسول اللہ کی پیشگوئی کے مطابق اپنا نام احمدی رکھتے ہیں۔احمدی کہلاتے ہیں اور احمد کی طرف منسوب ہوتے ہیں مگر یہ لوگ اس دجالی اور شیطانی پرا پیگنڈہ کو استعمال کرنے کی وجہ سے مرزائی کا نام دیتے ہیں اور اس کے بعد پرو پیگنڈہ اس طرز پر کرتے ہیں کہ اس کے اندر برائیاں منسوب کرتے جاتے ہیں اور جب یہ نام لیا جائے تو ساری برائیاں سامنے آجائیں۔اب میں آپ کو ایک دلچسپ بات بتاتا ہوں۔میں دفتر میں بیٹھا ہوا تھا تو حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب ناظر اصلاح و ارشاد ( اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت فرمائے۔خلافت کے عاشق تھے ) سرگودھا کے ایک سنی بزرگ کو ساتھ لے کر آئے۔اب مجھے پتا نہیں تھا کہ ان کا مسلک کیا ہے۔کہنے لگے کہ یہ تشریف لائے ہیں ربوہ کی زیارت کرنے کے لئے۔میں لائبریری لے کر آیا ہوں تم سے بھی مل لیں۔میں نے کہا مولانا آپ کی موجودگی میں؟ کہنے لگے میں پسند کروں گا کوئی بات آپ بھی کہیں۔حضرت مولانا بیٹھے۔میں نے خیر مقدم کیا اور حضرت مولانا صاحب نے کہا تھا یہ ہمارے ایک غیر احمدی بزرگ ہیں جو سر گودھا سے آئے ہیں۔میں نے کہا حضرت مولانا معذرت کے ساتھ میں بات کہتا ہوں ، میں نے ان سے پوچھا۔میری فراست نے ان کی شرافت کو دیکھ کر اور ان کے چہرے کے انداز کو دیکھ کر اور داڑھی کو دیکھ کر اور یہ دیکھ کر کہ سرگودھا سے آئے ہیں تو میرے دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ یہ سیال شریف والوں کے مرید ہیں۔حالانکہ کوئی بات انہوں نے از خود نہیں کی۔تو میں نے مولانا سے کہا حضرت مولانا ! ( میں ان سے پوچھتا ہوں ) حضرت! آپ آنحضرت ﷺ کو احمد مانتے ہیں؟ کہنے لگے یقینی طور پر۔میں نے کہا کبھی اپنے تئیں غیر احمدی نہ کہا کریں اور مولا نا یہ میں آپ سے بھی عرض کرتا ہوں کہ ان کو غیر احمدی آپ نہیں کہہ سکتے کیونکہ جو خود کہتا ہے کہ میں آنحضرت ﷺ کو احد مانتا ہوں۔احمد تو ہیں ہی حقیقی معنوں میں محمد عربی ﷺ تو آپ کو غیر احمدی کہنے کا حق نہیں آپ واپس لیں۔حضرت مولا نا بہت