اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 177
177 برگزیدہ لوگ تھے، بہت معزز تھے۔ہم احترام ضرور کرتے ہیں مگر ان کی تقلید نہیں کرتے۔حضرت امام احمد بن حنبل پر مجھے اکبر الہ آبادی صاحب کا یہ شعر یاد آیا جس میں حضرت امام حنبل" کے لفظ کو انہوں نے بڑے انگریزی الفاظ میں مرصع کیا ہے وہ یہ ہے کہ ے ہر طرح اب ہے عاجزی ہم میں وو ہمارے امام 'Humble“ ہیں اور حنبل سے مراد Humble ہیں۔انہوں نے اس کے قوسین میں یہ بات لکھی ہے انگریزی کے لفظ Humble“ مگر تلفظ کے لحاظ سے جب آپ پڑھیں گے تو امام حنبل کی طرف اشارہ ہوگا۔یہ بھی ان کے استعارات کا بہت بڑا شاہکار ہے۔بہر حال یہ نام دیا جاتا ہے مرزائی کا اور جب مرزائی کا لفظ یہ لوگ استعمال کرتے ہیں۔حالانکہ ہم بانی جماعت احمدیہ کے ارشاد کے مطابق احمدی کہلاتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جب پوچھا گیا تو حضور نے فرمایا کہ لوگوں نے بعض علماء کی طرف اپنے تئیں منسوب کیا ہے، بعض نے صوفیاء کی طرف کیا ہے، بعض نے آئمہ کی طرف کیا ہے۔کوئی قادری کہلاتا ہے، کوئی سہروردی کہلاتا ہے، کوئی حنفی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، کسی نے کوئی اور نام رکھا آنحضرت ﷺ کے دو نام تھے محمد بھی اور احمد بھی۔محمد شان جلالی کا مظہر ہے اور احمد شان جمالی کا لفظ ہے۔شان احمدیت آخری دور میں رسول پاک ﷺ کے لئے مقدر تھی۔اس لئے دیکھیں کہ پہلے بزرگوں کو بتایا گیا، یہ حوالہ میں بتا چکا ہوں۔حضرت ملا علی القاری نے فرمایا کہ وہ تہترواں فرقہ ہوگا اہلسنت میں سے مگر طریقہ احمدیہ کے اوپر ہوگا۔ہے۔(مرقاۃ المصابیح شرح مشکوۃ صفحہ 248 ناشر مکتبہ امدادیہ۔ملتان ) اسی طرح حضرت مجددالف ثانی نے ” مبدا و معاد“ میں لکھا ہے کہ:۔میں ایک عجیب بات کہتا ہوں جو اس سے پہلے نہ کسی نے سنی اور نہ کسی بتانے والے نے بتائی، جو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے صرف مجھے بتائی اور صرف مجھ پر الہام فرمائی ہے اور وہ بات یہ ہے کہ آں سرور کائنات علیہ وعلی آلہ الصلوات والتسلیمات کے زمانہ ء رحلت سے ایک ہزار اور چند سال