اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 153 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 153

153 یہ چند اشعار سنانے کے بعد میں نے کہا میں جب تلونڈی موسیٰ خان میں پہنچا ہوں تو گوجرانوالہ کے ملاؤں نے تحفظ ختم نبوت کے نام پر جھوٹی رپٹ لکھا دی کہ میں نے گستاخی رسول کی ہے۔حالانکہ میں نے تقریر ہی کوئی نہیں کی تھی۔جلسہ ابھی شروع نہیں ہوا تھا کہ پولیس نے آ کر جلسہ کوختم کر دیا تھا۔تو میں یہ بتا رہا تھا کہ سب سے بڑی سزا ایک عاشق رسول کے لئے یہ ہے کہ تمہارا محمد رسول اللہ سے کوئی تعلق نہیں۔اب اس کے بعد ملاں نے جو یہ کھیل کھیلا کہ جی اس کے اب تقاضے پورے کئے جائیں۔اب احمدیوں کو اذان کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔اب احمدی رضی اللہ کا لفظ نہیں لکھ سکتے۔اب احمدی فلاں کام نہیں کر سکتے۔ایک جرم کی دوبارہ سزا کیسے دی جاسکتی ہے۔سب سے بڑی سزا اگر کوئی عاشق رسول کہو تو یہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ تصور ہی ایک احمدی کے لئے قیامت ڈھا دینے والا ہے کہ اس کے متعلق ایک سیکنڈ کے کروڑویں حصہ کے متعلق بھی خیال کیا جائے کہ اس کا نبیوں کے سردار محمد مصطفی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔اس کے بعد اس سے بڑی کیا سزا ہوسکتی ہے؟ مجھے ایک شعر یاد آ گیا۔حضرت میاں غلام احمد صاحب نے مجھے وہ شعر سنایا۔کہتے ہیں کہ میں نے ٹیلی ویژن پر سنا ہے۔وہ شعر یہ تھا۔کامل ایمان رحمت سید لولاک سید لولاک ڈر لگتا ہے (ہفت روزہ تسخیر یکم تا 17 اگست 1997ء) تو جس امت سے ڈر اور خوف آتا ہے۔اس کا تصور ہی کیا ہوسکتا ہے کہ کسی شخص کو یہ سب سے بڑی گالی دی جائے اور سب سے بڑی سزا دی جائے کہ تمہارا دین محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ احمدیوں نے اپنی جانیں نچھاور کر دیں لیکن کلمہ محمد کو نہیں چھوڑا۔نیا کلمہ حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔مولانا صاحب! اس کے بعد ایک سوال کیا گیا۔یہ سوال جسٹس صمدانی کی کورٹ میں بھی ڈسکس ہوا تھا کہ نائیجیریا کی احمد یہ مسجد میں لا الہ الا اللہ احمد رسول اللہ لکھا گیا ہے۔تو اس کا حضور نے کیا جواب ارشاد فرمایا ؟