اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 149 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 149

149 نہیں ہو سکتے۔اس واسطے ہمیشہ زندگی بھر کوشش کرتے رہنا کہ جہاں سے بھی کوئی نئی تحقیق آئے اس کو جماعت کے سامنے پیش کرنا ہے۔تو میں اس کی تعمیل میں آگے وضاحت کرتا چلا جاتا ہوں پہلے بھی اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اب میں مَنْ يُرْتَدِدُ کے سلسلے میں ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ قرآن مجید نے یہاں اتنا ہی فرمایا ہے کہ ارتداد کے نتیجے میں جو رد عمل خدا کی طرف سے اور خدا کی جماعت کی طرف سے ہوسکتا ہے وہ ایک ہی ہے کہ یہ بہت بد قسمت انسان ہے جس نے خدا اور محمد مصطفی میں ﷺ کا انکار کیا ہے۔اور آگے فرمایا کہ اس کی سزا خود اسی کو بھگتنی پڑے گی کیونکہ خدا کی جناب میں اس کے سارے اعمال حبط ہو جائیں گے۔اس میں سیاسی سزا یا تعزیرات کا کوئی سوال نہیں ہے اور آنحضور ﷺ کی زندگی میں بھی کوئی ایک واقعہ ایسا نہیں ملتا کہ محض ارتداد کی وجہ سے آنحضور علیہ نے کسی فرد واحد کو سزا دی ہو۔عبدالرحمن بن ابی سرح آپ کا کاتب وحی تھا۔اس نے کھلم کھلا طور پر یہ کہا کہ جو کچھ آپ کہہ رہے ہیں میری زبان پر یہی جاری ہو گیا ہے۔الیس اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ (التين : 9) اس کے بعد ارتداد اختیار کیا۔کوئی مؤرخ ہے جو ثابت کر سکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے یہ حکم دیا ہو کہ جاؤ اور اس کو قتل کر دو۔مدینہ میں ایک شخص آیا اور بیعت کی پھر اگلے دن آ کر کہنے لگا کہ میری بیعت واپس کریں کیونکہ مجھے بخار ہو گیا ہے۔آنحضور ﷺہ مسکرائے اور فرمایا کہ تمہاری بیعت ختم ہوگئی۔تو سرور دو عالم محمد مصطفی ﷺ اور مدینہ کی پہلی حکومت کا یہ اسوہ ہے۔قرآن کہتا ہے يَنَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ (المائدة: 55) عرش کے خدا نے کتنی بڑی خوشخبری سنائی ہے کہ ایک شخص جو کہ ایسا عضو تھا جو کہ نہ صرف یہ کہ خود اسلام سے علیحدہ ہو گیا بلکہ دوسرے جسم کو بھی وہ تباہ کرنا چاہتا تھا۔واضح بات ہے کہ ڈاکٹر اس عضو کو بھی نکال دیتے ہیں۔اس آپریشن کا نتیجہ جسم کے لئے مفید ہوتا ہے۔کوئی واویلا نہیں کرتا ایسے موقع پر، بلکہ سمجھتا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ اس ٹکڑے کے نکل جانے کے بعد پورا جسم صحت یاب اور شفایاب ہو گیا ہے۔یہی فلسفہ جناب الہی کی طرف سے بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ ـوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ (المائدة:55) فرمایا اے مومنو! خدا اور مصطفی پر ایمان لانے والو! اور اس