اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 148 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 148

148 تو اس کا جواب نہیں دے سکتے چونکہ اس کی بنیاد قرآن پر ہے۔حضور نے اس سوال کے جواب میں ایک حیرت انگیز نکتہ قرآن مجید سے پیش کیا۔حضور نے فرمایا کہ مرتد وہ ہے جو خود دین اسلام سے خارج ہونے کا اعلان کرے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ يَرْتَدِدُ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَيَمُتْ وَ هُوَ كَافِرٌ فَأُوْلَئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ (البقرة : 218) یہ بیان کرنے کے بعد حضور نے اس کا ترجمہ بھی فرمایا کہ تم میں سے جو اپنے دین سے ارتداد اختیار کرے تو وہ کافر ہے۔یعنی اس نے انکار کر دیا ہے۔اس کا نتیجہ اسے خدا کے عذاب کی شکل میں بھگتنا پڑے گا کیونکہ اس کے تمام اعمال جو وہ دنیا میں بجالاتا رہا وہ حبط ہو گئے اور اس لئے آخرت میں بھی صریح طور پر خیر و برکت سے محروم رہے گا۔حضور کا یہ استدلال تھا اور کسی ماں نے ایسا بیٹا نہیں جنا جو اس کا جواب دے سکے۔الفاظ ہیں کہ مَنْ يَّرْتَدِدُ مِنْكُمُ جو تم میں سے خود اعلان ارتداد کرتا ہے۔یہ نہیں کہ کوئی اور دوسراشخص فتوی دیتا ہے تمہارے خلاف۔یہ تھا جواب سید ناو اما منا ومرشد نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا۔اب میں اس پر آپ کی اجازت سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اس مذاکرہ میں واضح ہے کہ سرفہرست وہی جواب ہیں جو کہ خدا کے خلیفہ کی زبان مبارک سے سنے گئے۔لیکن ایک پہلو میں آپ کی خدمت میں ضرور عرض کرنا چاہوں گا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے جو تاریخ احمدیت کی تصنیف کے سلسلے میں مجھے ہدایات دیں ایک تو ان میں سر فہرست یہ ہدایت تھی کہ پچھلی صدیوں میں سپین سے لے کر مصر تک یا الجیریا تک اور الجیریا سے جنوبی ایشیا تک اور جنوبی ایشیا سے انڈونیشیا تک جو اسلامی حکومتیں معرض وجود میں آئیں۔ان پر ریسرچ کرنے کے لئے ماخذ مستشرقین کی کتابیں نہیں ہوسکتیں۔بنیا د وہ لٹریچر ہے جو قدیم مسلم مؤرخوں نے اپنے زمانہ میں مرتب فرمایا تھا۔دوسری بات حضور نے یہ فرمائی کہ میرے یا جماعت کے کسی عالم دین کے کسی جواب سے خواہ وہ لٹریچر میں آچکا ہو، یہ بالکل نہیں سمجھنا چاہئے کہ احمدیت کا علم کلام کا ذخیرہ اتنا ہی ہے۔آپ نے فرمایا کہ دنیا بھر کی حکومتوں کے لشکر تو شاید گنے جائیں مگر احمدیت کے دلائل کبھی شمار میں نہیں آ سکتے۔بلکہ یہ فرمایا کہ سمندر کے قطرے بھی گنے جاسکتے ہیں مگر احمدیت کی صداقت کے دلائل کبھی ختم