اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 147
147 مسلمان وہ ہے کہ گواہی دے کہ خدا زندہ موجود ہے اور آج دنیا میں کون ہے جو کہے کہ محمد رسول زندہ نبی ہیں اور خدا زندہ ہے۔اور مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اسلام آج موسیٰ کا طور ہے جہاں خدا کلام کرتا ہے۔(ضمیمہ انجام انتقم ، صفحہ 62۔روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 346) ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔مولانا ! آپ نے اس کی تشریح فرمائی۔میں چاہوں گا کہ اس سوال کا جو حضور نے جواب دیا وہ آپ دوبارہ پڑھ دیجئے گا کہ دائرہ اسلام کیا ہے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضور نے فرمایا کہ دو دائرے ہیں۔ایک قانونی اور دستوری دائرہ ہے جو اپنے تئیں مسلمان کہتا ہے وہ اس دائرے میں شامل ہے اور تہتر فرقے اس میں شامل ہیں اور ایک دائرہ ہے خدا کی جناب میں حقیقی مسلمان کا اور حقیقی مسلمان وہ ہے جس کی تشریح آئینہ کمالات اسلام میں کی گئی ہے اور اسی کے متعلق حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے فرمایا ہے کہ اس دائرہ میں چند ہزار احمدی ہیں۔اسلامی نقطہ نگاہ سے مرتد کون؟ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔اسلامی نقطہ نگاہ سے مرتد کون ہے؟ یہ سوال بھی کیا گیا تھا۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب: حضور نے بڑا فیصلہ کن جواب دیا تھا۔اصل میں حضور کی زبان پر خدا تعالیٰ کے فرشتوں اور روح القدس کی تائید کے ذریعے سے جو کوثر جاری ہوا وہ حیران کن تھا۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب فرمانے لگے کہ ساری عمر ہم نے مناظروں میں گذاری ہے مگر حضور کی زبان مبارک سے جو جواب ہم نے سنے ہیں، وہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھے۔اب دیکھیں مرتد لفظ اتنا استعمال ہوا ہے آج بھی۔آج بڑھ گیا ہے دہشت گردی کے زمانہ میں اور مرتد کے ساتھ قتل و غارت ایک لازمی چیز ہے۔جس طرح ایک شاعر نے کہا ہے کہ کمبخت نے اتنی دفعہ شراب کا ذکر کیا کہ منہ سے شراب کی بدبو آنے لگی۔مرتد کا لفظ اتنی دفعہ ان لوگوں نے استعمال کیا ہے کہ ارتداد کی بدبو ان کے قلم اور ان کی زبانوں دونوں سے جاری ہوگئی ہے۔حضور نے جو جواب دیا آپ وہ سنیں۔حیران ہو جائیں گے۔ساری دنیا کے نام نہاد مفکرین اسلام بھی جمع ہو جائیں