اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 125
125 لئے اس کی مخالفت پر کمر بستہ ہو جائیں گے اور اپنی سابقہ عادت کے موافق ان کو کافر اور گمراہ قرار دینے لگیں گے۔پھر اس میں لکھا ہے:۔یہ بات بھی یادرکھنے کے قابل ہے کہ جہاں تک علماء کے کفر کے فتوے کا تعلق ہے، کوئی فرقہ اس سے محفوظ نہیں رہا۔جیسا کہ منیر انکوائری رپورٹ (یعنی تحقیقاتی عدالت 1954ء کی منیر انکوائری رپورٹ۔ناقل ) میں ہے کہ فتوؤں کو دیکھا جائے تو کوئی ایک پاکستانی بھی مسلمان نہیں رہتا۔جو آنحضرت علی کے اس واضح ارشاد کو نظر انداز کر دینے کا نتیجہ ہے کہ ”من صلى صلواتنا واستقبل قبلتنا و اكل ذبيحتنا فذالك المسلم الذى له ذمة الله و ذمة رسوله فلا تخفروا الله في ذمته “ (بخاری شریف کتاب الصلوۃ باب فضل استقبال القبلة مصری جلد 1 صفحہ 56) حضور ﷺ کے ارشاد مبارک کا ) ترجمہ (یہ ہے۔) ”جو شخص ہماری طرح نماز پڑھے۔یہ دستوری اور قانونی تعریف ہے مسلم کی جوخود محمد عربی سرتاج مدینہ فخر دو عالم خاتم النبین خاتم المرسلین خاتم الصالحين خاتم العارفین محمد مصطفی احمد مجتبی مال نے بیان فرمائی ہے۔فرمایا:۔جو شخص ہماری طرح نماز پڑھے، ہمارے قبلہ کی طرف منہ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھالے وہ مسلمان ہے جس کے لئے اللہ اور اس کے رسول کی امان ہے پس اللہ کی امان کے متعلق عہد کو مت توڑو۔آخر میں لکھا ہے:۔خلاصہ کلام خلاصہ کلام یہ ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے فرمایا کہ میں صرف امتی نبی ہوں۔میرا اپنا کچھ نہیں ہے جو کچھ ہے وہ سیدنا ومولانا حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفی ﷺ کا ہے۔جس طرح نظام شمسی میں چاند