اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 116 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 116

116 سراسر جھوٹی کہانی وضع کرنے کی آخر ضرورت کیوں پیش آئی۔اس کا جواب کالعدم جمعیت علماء اسلام کے ایک دوسرے نامی گرامی رہنما علامہ خالد محمود کے نہایت مختصر مگر جامع الفاظ میں صرف ایک ہے اور وہ یہ ہے۔مولانا سید شاہ احمد نورانی اور ان کے رفقاء بیرونِ ملک تبلیغ کے نام پر فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں انتہائی غیر ذمہ داری سے کام لیتے ہیں۔“ ( ” مشرق‘ لاہور 9 جنوری 1983 ، صفحہ 3) سچ فرمایا مخبر صادق علیہ الصلوۃ والسلام نے ”مِنْهُمْ تَخْرُجُ الْفِتَنُ وَفِيهِمْ تَعُودُ 66 (ہفت روزہ لاہور 18 جون 1983 ، صفحہ 5 الفضل ربوہ 23 جون 1983 ، صفحہ 4) ع دین ملا فی سبیل اللہ فساد مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا۔ایک میجر صاحب کے ساتھ میں ریل گاڑی میں سرگودھا سے ربوہ آ رہا تھا۔وہ میجر صاحب ذوق تھے۔میں خاموش بیٹھا ہوا تھا۔انہوں نے اس وقت بعض اکابر اور قدیم شعراء کے بعض اشعار سنائے۔میں تو اس خیال میں تھا کہ کہیں کوئی ایسی بات ہو تو میں احمدیت کا ذکر ان کے سامنے پیش کروں۔اسی سلسلہ میں جب وہ اس بات پر پہنچے کہ اب میں آپ کو داغ جیسے نامور شاعر کے بعض اشعار سنانا چاہتا ہوں۔میں نے کہا ارشاد فرما ئیں۔انہوں نے ان کے کلام میں سے یہ شعر پڑھا۔پڑا فلک کو کبھی دل جلوں سے کام نہیں جلا کے راکھ نہ کر دوں تو داغ نام نہیں میں نے کہا میجر صاحب بالکل اسی قسم کا مضمون ایک سیاسی لیڈر نے بھی اپنے ایک شعر میں بیان کیا ہے۔کہنے لگے وہ کیا ہے۔میں نے کہا ان کا شعریہ ہے۔۔کروڑ دام سے نکلا ہوں ایک جنبش میں جسے غرور ہو آئے کرے شکار میرا اس کے بعد میں نے کہا کہ ایک مذہبی لیڈر کا بھی شعر ہے اور مضمون یہی ہے اگر چہ قافیہ اور