اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 95 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 95

95 95 میں حیران رہ جاتا ہوں کوئی عاشق رسول اس کا تصور کرے غشی طاری ہو جاتی ہے کہ کیا ہوا ہے۔وہ کہا ہے عبید اللہ علیم صاحب نے۔ہوا گلاب تو کانٹے چبھا گیا اک بنا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اک شخص Ceris ختم نبوت کا نام لے کر دنیا میں اعلان کیا گیا کہ اسلام کی جو تعریفیں عام بتائی جاتی ہیں وہ غلط ہیں۔اصل تعریف اب ہمیں تلاش کرنی چاہئے اور وہ تعریف یہ ہے کہ غیر مشروط آخری نبی مانیں تو مسلمان، نہ مانیں تو غیر مسلم۔حالانکہ قرآن میں تعریف موجود ہے لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِناً (النساء : 95) فرمایا کہ اے مسلما نو ا تم یہ حرکت نہ کرنا۔جنگ کے دوران بھی تمہیں کوئی شخص السلام، سلام کہہ دے مسلمانوں والا تم ان کو مسلمان سمجھنا۔رسول اللہ کی حدیث ہے جو ہماری طرح نماز پڑھے، روزے رکھے، قبلہ کوقبلہ سمجھے، وہ مسلمان ہے۔اور دیکھو بغاوت نہ کرنا میرے اس فیصلہ کے خلاف۔یہ بخاری شریف کی حدیث ہے۔اس کے علاوہ ایک حدیث یہ بھی ہے۔بہت کم لٹریچر میں یہ آئی ہے۔سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع کی خدمت میں، میں نے ایک سوال و جواب کی مجلس کا جب خلاصہ لکھا تو حضور نے فرمایا کہ یہ بالکل نئی ہے۔اس کی فوٹو کاپی بھجوائی جائے۔یہ مسند احمد بن حنبل میں حدیث ہے۔حضور ﷺ نے فرمایا کہ مسلمان وہ ہے (اس کی کچھ شرائط حضور نے بیان کیں ) کہ جو جماعت سے وابستہ ہوتا ہے، ایک امام کے ساتھ وابستہ ہوتا ہے، جہاد کرتا ہے، دو تین اور چیزیں تھیں اور جو شخص ان میں سے کوئی ایک چیز بھی ایسی ہے جس کو وہ چھوڑتا ہے تو حضور نے فرمایا فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَام ( مسنداحمد بن حنبل۔حدیث الحارث الاشعری) وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا۔یعنی اگر کوئی شخص جماعت سے علیحدہ ہوتا ہے تو وہ بھی اسلام کے دائرہ سے خارج ہے۔جہاد نہیں کرتاوہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے۔جہاد جہاد کہنے والوں کے لئے تو پہلا موقع تو کشمیر کا آیا تھا۔اس وقت مودودی صاحب نے یہ اعلان فرمایا کہ یہ شرعاً نا جائز ہے۔تو رسول اللہ نے فرمایا کہ جہاد کے وقت جو جہاد میں نہیں جاتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ پھر ہم ایسے شخص کو غیر مسلم کہیں ؟ حضور نے کیا فرمایا؟ حضور نے فرمایا کہ نہیں تم ان کو اسی نام سے یاد کر وجس نام سے خدا نے