اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 527 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 527

527 نے فرمایا:۔ب دیکھیں یہ خدا کے خلیفہ موعود کے سوا اور کوئی آدمی نہیں کہہ سکتا تھا۔حضرت مصلح موعودؓ میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر اس جنگ میں جرمنی کو شکست ہوئی تو اس کے بعد تبلیغ کا بہترین مقام جرمنی ہو گا۔(یہ 1941ء کی بات ہے۔ناقل ) جرمن قوم تین سو سال سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس غرض کے لئے اس نے بڑی بڑی قربانیاں کی ہیں مگر ابھی تک وہ اپنے ارادہ میں کامیاب نہیں ہوسکی۔اگر اس جنگ میں بھی اسے کامیابی حاصل نہ ہوئی تو ہم اسے بتا سکیں گے کہ خدا نے تمہاری ترقی کا کوئی اور ذریعہ مقرر کیا ہوا ہے۔جو سوائے اس کے کچھ نہیں کہ تم خدا کے دین میں داخل ہو جاؤ اور بحبل من الله ترقی کر جاؤ۔پھر تمہیں دنیا میں کوئی مغلوب نہیں کر سکے گا۔پس میں سمجھتا ہوں جرمن قوم کا اس شکست میں دینی لحاظ سے بہت بڑا فائدہ ہے اور عنقریب تبلیغ کے لئے ہمیں ایک ایسا میدان میسر آنے والا ہے جہاں کے رہنے والے با تیں نہیں کرتے بلکہ کام کرتے ہیں اور زبانی دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی رنگ میں قربانیاں کر کے دکھاتے ہیں۔“ (صفحہ 135-136 ) کس شان کی پیشگوئی تھی اور کس شاندار طریقے سے اللہ کے فضل سے یہ پوری ہورہی ہے۔دوسرا حضور کا ارشاد 25 اپریل 1943ء کا ہے۔جنگ تو 1945ء میں ختم ہوئی۔یہ جنگ کے خاتمے سے دو سال پہلے کی بات ہے۔حضور نے مجلس مشاورت کے ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے بتایا گیا ہے کہ فتح اور کامیابی کے بعد یہ لوگ اسلام پر حملہ کرنے کی کوشش کریں گے۔(اس سے قبل حضور نے بتایا کہ آج کل وہ حکومت انگریزوں کی دوست ہے۔ناقل )۔۔۔اس کا علاج کسی ظاہری تدبیر سے نہیں ہوسکتا۔اس کے لئے دعائیں ہی کارگر ثابت ہوں گی اور انہی دعاؤں سے تمہیں کام لینا چاہئے۔میں سمجھتا ہوں لڑائی کا یہ سلسلہ جو اس