اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 517
517 ضروری ہو گیا۔اب جو ملاں اس کا روبار میں آج تک چلتا چلا آرہا ہے اس نام سے پیسے بٹورتے ہوئے۔اس سال اس کا بندر ہونا بالکل ثابت ہو گیا ہے۔اور یہ میں نہیں کہتا۔یہ پچھلی عید سے لے کر اب تک کے اخباروں کو آپ دیکھیں۔صرف عنوان ہی دیکھیں کہ پاکستان میں تین چار جگہ پر الگ الگ عید میں منائی گئیں۔مولویوں نے الگ الگ عیدیں منائیں۔اب چند عنوان آپ دیکھ لیں کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے بغیر جو اعلان کئے گئے اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔“ پھر لکھا ہے کہ کردی۔“ پھر لکھا ہے:۔پشاور ہائی کورٹ نے ٹی وی چینلز کے خلاف درخواست مسترد ایک جگہ پر عید کا اعلان کیا گیا اور چودہ مارے گئے۔“ (ڈیلی ٹائمنز 25 اگست 2006ء) کتنی بدقسمتی اور بدبختی ہے اس قوم کی کہ اللہ نے عید اس لئے بنائی تھی سال میں ایک دفعہ عید الفطر تاکہ وہ خوشیاں منائے۔اب ملاں کی وجہ سے خوشیاں بھی قیامت میں بدل گئی ہیں۔پھر لکھا ہے:۔"Mufti Muneeb says that Eid in DIK is not according to Sharia" نیوز انٹر نیشنل 25 اکتوبر 2006ء) پھر لکھا ہے کہ عید بدمزہ ہوگئی۔“ اوصاف لاہور 25 اکتوبر 2006ء)