اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 416 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 416

416 66 کو نبی اکرم ﷺ کے جھنڈے تلے جمع کرنا ہے۔جزاکم اللہ۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔جزاکم اللہ۔مولا نا دوست محمد شاہد صاحب :۔آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے چھپا چھپایا حوالہ کتاب میں سے پہلے سے ہی مہیا فرما دیا ہے۔ع اس سے بڑھ کر تجھے یہ تو فیق خدا دے ساقی حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔اس دوران حضرت خلیفہ اسیح الثالث کو اللہ تعالیٰ کی بے شمار مدد اور نصر تیں شامل حال رہیں۔اسی طرح وہاں پر محترم مولانا صاحب کی ذمہ داری تھی کہ آپ حوالوں کو پیش فرما ئیں۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے محترم مولانا صاحب کو حوالوں کا بادشاہ کے لقب سے نوازا ہے۔میں حضور کے فرمودات آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 23اکتوبر 1982ء کو بعد نماز مغرب مسجد مبارک ربوہ میں ایک مجلس میں فرمایا :۔مولوی دوست محمد صاحب اللہ تعالیٰ کے فضل سے حوالوں کے بادشاہ ہیں۔ایسی جلدی ان کو حوالہ ملتا ہے کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ جب قومی اسمبلی میں پیش ہوئے تھے تو وہاں بعض غیر از جماعت دوستوں نے آپس میں تبصرہ کیا اور بعض احمدی دوستوں کو بتایا کہ ہمیں تو کوئی سمجھ نہیں آتی۔ہمارے اتنے موٹے موٹے مولوی ہیں۔ان کو ایک ایک حوالہ ڈھونڈنے کے لئے کئی کئی دن لگ جاتے ہیں لیکن ان کا پتلا د بلا سا مولوی ہے اور منٹ میں حوالے ہی حوالے نکال کر پیش کر دیتا ہے۔“ الفضل 11 جون 1983 ء صفحہ 1) پھر ایک اور موقع پر پروگرام ملاقات (15 اپریل 1994ء) میں ایم ٹی اے پر ارشاد فرمایا:۔وو " جب کوئی حوالہ ہمیں یہاں(لندن) سے نہ ملے تو پھر حوالوں کے بادشاہ مولوی دوست محمد صاحب ہیں۔ان کو فیکس بھیجتے ہیں اور وہ ضرور نکال