اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 375
375 ذوالفقارعلی بھٹو ہے اور پھر اشتہار دیا ایک اور مصرعہ بنا کر کہ ایک شخص ہوگا جس کا نام ذال سے شروع ہوگا اور وہ اسلام کی بہت بڑی خدمت کرے گا۔یہ قد آدم پوسٹر کراچی میں شائع کئے گئے۔یہ فیصل آباد میں تقسیم کئے گئے۔بیرونی دنیا کے تبصرے بیرونی ملکوں میں سعودی عرب کی حکومت اور ” الاتحاد اور امارات متحدہ اور دوسروں نے اس کی اشاعت کی کیونکہ سب ملے ہوئے تھے۔انہی کی شہہ پر سب کچھ ہوا جس طرح کہ چنیوٹی صاحب نے اعلان کیا۔آپ حیران ہوں گے کہ دنیائے عرب کی صحافت نے کس طرح خراج تحسین ادا کیا۔شاہ فیصل کو نہیں بلکہ بھٹو صاحب کو۔الاتحاد 11 دسمبر 1973ء کا یہ شمارہ ہے۔بھٹو صاحب کی ایک شاندار تصویر شائع کی ہے۔اور یہ پورے ایک صفحہ کا آرٹیکل ہے اور اس کے ایک کارنر میں نوٹ میں دیا ہے:۔القادم الينا اليوم زعيم من الزعماء الذين يبعث الله بهم الى الامم عندما تشتد تتكاثف ظلمات اليأس وذو الفقار على بوتو واحد من هولاء الرجال العظام القلائل في التاريخ امة کہتے ہیں کہ اس وقت وہ شخص جو عظیم ہے اور امتوں میں مشکلات اور مایوسی کی ظلمتوں میں ظاہر ہوتے ہیں اور خدا جن کو مبعوث کرتا ہے۔یبعث الله خدا ان کو مبعوث کرتا ہے ان میں سے ایک بڑی شخصیت موجودہ امت محمدیہ میں ذوالفقار علی صاحب بھٹو کی ہے۔یہ تاثرات تھے ” الاتحاد کے جو دنیائے اسلام کا ترجمان ہے۔دیگر مسلم رہنما لیکن دوسرے مسلمانوں کا اب میں آپ کو بتاؤں۔یہ لولاک 28 دسمبر 1975ء میں شائع شدہ ہے۔لکھا ہے کہ نبی آئی لینڈ سے ماہنامہ ” پیام حق کا ایک شمارہ ہمیں ملا ہے جس میں یہ