اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 196 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 196

196 سکتے۔پھر وہ اس کے نام پر دراصل پتلا جلاتے ہیں۔تو یہ اسوہ گاندھی اور اسوہ پٹیل پر انہوں نے عمل کیا۔آنحضور ﷺ کے ارشاد پر میں نے تو بہر حال آنحضور ﷺ کے غلاموں کے غلاموں کے ادنی ترین چاکر ہونے کے اعتبار سے إِذَا جَاءَ كُمُ كَرِيمُ قَوْمٍ فَاكْرِمُوهُ کے لحاظ سے ان کا اعزاز و اکرام کیا ، بٹھایا ان کو۔حالانکہ اس وقت جب دو تین منٹ رہ گئے تھے اور میں نے جانا تھا اور سینکڑوں کی تعداد میں احمدی انتظار میں تھے اور میں مرکزی نمائندہ تھا۔میں نے کہا ارشاد فرمائیں آپ کی بڑی ذرہ نوازی ہے کہ آپ کی زیارت ہوئی، ایسے وقت میں جب دو تین منٹ میرے یہاں سے جلسہ گاہ میں جانے کے رہ گئے ہیں۔مقصود یہ تھا کہ یہ غور فرمالیں کہ یہ لمحہ ہے میرے لئے۔کہنے لگے کہ جی دوسوال ہم لے کر آئے ہیں۔میں نے کہا جی فرمائیں۔کہنے لگے کہ جی یہ جولاہوری گروپ ہے اس کو آپ کیا سمجھتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ یہ تمہیں دراصل الجھانا چاہتے ہیں تقریر سے پہلے۔جس طرح حضرت مسکین فرید آبادی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں یہ لطیفہ سنایا کہ میں حضرت نواب محمد علی خان صاحب اور حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب دونوں کا خادم ہوں۔چند دن ہوئے مجھے دونوں نے آواز دی اپنے اپنے کام کے لئے۔اب میں بڑا پریشان تھا تو میں نے اونچی آواز سے یہ لفظ کہے جو شعر کے ہیں۔نوابین مضمون نے مجھے ہو گیا الٹا پلٹا حضرت مسیح موعود علیہ السلام بہت مسکرائے۔پکارا سارا تو میں نے بھی خیال کیا کہ اب یہ لوگ مضمون کو الٹا پلٹا کرنے کے لئے آئے ہیں۔خدا نے میرے ذہن میں ڈالا۔میں نے کہا کہ حضرت بات یہ ہے کہ آپ نے لاہوری گروپ کے متعلق پوچھا ہے نا۔ہمارا اتنا اختلاف لاہوریوں سے نہیں جتنا آپ کا بریلویوں سے ہے۔آپ بریلویوں کو مشرک کہتے ہیں اور وہ آپ کو گستاخ رسول کہتے ہیں۔ہم لاہوری جماعت کو احمدی کہتے ہیں۔انہیں گستاخ رسول کبھی کہا ہے اور نہ مشرک کا نام دیا ہے۔اختلاف صرف اتنا ہے کہ حدیث رسول میں مسلم شریف میں آنے والے مسیح ابن مریم کے لئے چار دفعہ نبی اللہ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ہم کہتے ہیں