رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو

by Other Authors

Page 148 of 150

رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 148

۱۴۸ ج :- حضرت ابراہیم کے ساتھ ساتویں آسمان پر وہ عبادالرحمن رکھے جائیں گے جنہوں نے دنیا میں انکسار اور عدل و انصاف کے ساتھ اپنی عمر بھر کی جو دن کے اوقات میں احکام الہی کے تابع رہے اور رات کی تاریکیوں میں بھی سجدہ و قیام میں اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑاتے اور دعائیں کرتے رہے۔قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان کے درمیات کو بلند کرتے ہوئے انہیں ساتویں آسمان پر جگہ عنایت فرمائے گا۔یعنی وہ حضرت ابراہیم کے ساتھ رکھے جائیں گے۔کیونکہ حضرت ابراہیم ساتویں آسمان پر ہی ہیں۔د مسند ا محمد بن منیل ص ۲۰ ۲۰۹ بجوار تفیس كبير سورة الفرقان م (۱۸۵) قیامت کے دن سب سے پہلے کس کو لباس پہنایا جائے گا ہے ج: - قیامت کے دلن سب سے پہلے حضرت ابراہیم کو لباس پہنایا جائے گا؟ حدیث شریف میں آتا ہے۔حضرت ابن عباس رضا روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا تم لوگ بر ہنہ پا، بر مہندیدن ، بغیر ختنہ کے حشر کئے جاؤ گے پھر آپ نے یہ آیت پڑھی۔كَمَا بَدَ أنا أول حَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَاء انا كنا فاعلين ، ترجمہ: جس طرح ہم نے پہلی پیدائش کی تھی اس طرح ہم اس کو دو بار لوٹائیں گے۔یہ وعدہ ہمارے ذمے ہے۔اس کو ہم ضرور پورا کریں گے؟ اور قیامت کے دن جسے سب سے پہلے کپڑے پہنائے جائیں گے۔وہ ابراہیم علد ہیں۔د تجرید بخاری ص ۶۱۳ ) (