رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 117
114 فاتبعنى اهْدِكَ صِرَاطَاً سوياً۔یہ آج سے میں تمہا را روحانی باپ ہوں اور تم میری روحانی اولاد ہو۔تفسير كبير سورة مريم ص ۲۷۶) اور حضرت ابراہیم ان امتحانات میں کامیاب ہو گئے اور اللہ تعالی نے اس کی اندونی نیکی، اس کی منفی روحانی طاقتیں اور قابلیتیں اور تقوی تمام دنیا پرظاہر کردیا حضرت ابراہیم کا حضرت اسماعیل اور حضرت ہاجرہ رینز کو بے آب و گیاہ دادی میں چھوڑ آنے کا واقعہ بتائیں ؟ ج-: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا تعالی کی منشاء کے مطابق حضرت با جریان اور اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کو جوانہ میں بڑھاپے میں نصیب ہوا تھا ایک وادی بغیر ذی زرع میں لا کر چھوڑ دیا۔حضرت ابراہیم کا حضرت ہاجرہ اور حضرت اسماعیل کو مکہیں چھوڑنے کا واقعہ حدیث میں یوں آتا ہے۔حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ :- پھر ابراہیم ان کو اور ان کے لڑکے اسماعیل کو لے آئے اور وہ ان کو دودھ پلا رہی تھیں یہاں تک کہ ان کو کعبہ کے پاس ایک درخت کے قریب زمزم کے پاس مسجد کی جگہ کے اوپر بٹھا دیا اور ان کے پاس چپڑے کا ایک تمھیلا رکھ دیا جس میں چھوہارے تھے اور ایک چھوٹی سی مشک رکھ دی۔جس میں پانی تھا۔پس جب ابراہیم واپس جانے لگے تو اسماعیل کی والدہ ان کے پیچھے دوڑیں اور کہا۔اسے ابراہیم کہاں جاتے ہو ؟ اور ہمیں ایسے جنگل میں کہاں چھوڑے جاتے ہو۔جہاں انسان نہیں اور نہ کوئی چیز ہے ؟ انہوں نے کئی مرتبہ یہی کیا۔مگر ابراہیم نے ان کی طرف پھر کر نہ دیکھا۔پھر اسماعیل کی والدہ نے ان سے پو چھا کہ کیا اللہ نے تم کو اس کا حکم دیا ہے ابراہیم نے کہا ہاں۔اسماعیل کی والدہ نے کہا۔تو اب وہ ہمیں ضائع نہ