رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 116
114 وَوَهَبْنَالَة إِسحق وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبوة والكتب واتيْنَهُ آجُرَهُ فِي الدُّنْيَاء وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لمِنَ الصُّلِحِينَ۔اور سورۃ الصافات میں حضرت اسحق کی بشارت اس طرح دی ہے۔وَبَشَّيْتَهُ بِالْحَقِّ نَبِيًّا مِّنَ الصَّلِحِينَ۔(۱۳) س: حضرت ابراہیم کی عمر کیا تھی جب حضرت اسماعیل پیدا ہوئے ؟ ج :- جب حضرت اسماعیل پیدا ہوئے تو حضرت ابراہیم کی عمر ۶ ۸ سال تھی۔تورات میں مذکور ہے۔"جب ابرام کے لیے باجرہ سے اسماعیل پیدا ہوا تب ایسرام چھیاسی برس کا تھا " و تورات پیدائش باب ۱۶ - آیت ۷ - ۱۲) س: اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کو کس طرح آزمایا ؟ ج-: - اللہ تعالیٰ نے حضرت ابرا ہیم کو بعض باتوں کے ذریعے سے آزمایا اور حضرت ابراہیم نے ان کو پورا کر دکھایا۔جیسا کہ ارشاد ربانی ہے۔واد احلى ابر هم رَبُّهُ بِكَلِمَتِ فَاتَمَهُنَّ وسورة البقرة) اللہ تعالے نے آپ کو یہ حکم دیا تھا کہ آپ اپنے اکلوتے بیٹے اسماعیل کو خدا تعالیٰ کی راہ میں ذبح کر دیں۔پھر خدا تعالیٰ نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ ہاجرہ اور اسماعیل کو ایک دادی غیر ذی زرع میں چھوڑ آئیں۔حضرت ابراہیم کے بہت بڑے ابتلاؤں میں سے ایک بڑا ابتلا یہ تھا کہ اللہ تعالے نے ان کو ایسے زمانہ میں مبعوث کیا جب ان کو پالنے والا باپ موجود تھا اور اسے بتانا پڑا کہ تمہاری غلطی ہے اور کہنا پڑا کہ :-