رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو

by Other Authors

Page 115 of 150

رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 115

١١٥ ج :۔حضرت ابراہیم کھیتی باڑی کرتے تھے۔آپ نے زراعت کے بعض عمدہ طریقے بھی ایجاد کیے تھے۔س: اللہ تعالیٰ نے آپ کو ارض کنعان میں کیا کیا بشارتیں عطا کیں ؟ ج : حضرت ابراہیم سے خدا تعالیٰ کے بہت سے وعدے تھے۔بائیل میں لکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ سے کہا تھا کہ :- اور میں تجھے ایک بڑی قوم بناؤں گا اور تجھ کو مبارک اور تیرا نام بڑا کروں گا اور تو ایک برکت ہوگا اور ان کو جو تجھے برکت دیتے ہیں برکت دوں گا اور اس کو جو تجھ پر لعنت کرتا ہے یعنی کروں گا اور دنیا کے سب گھرانے تجھ سے برکت پائیں گے پیدائش باب ۱۲، آیت ۲ ۲۳۰ اسی طرح لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے فرمایا۔کہ یہ تمام ملک جو تو اب دیکھتا ہے میں تجھ کو اور تیری نسل کو ہمیشہ کے لیے دوں گا : و پیدائش باب ۱۳ آیت ۱۵ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیمؑ کی دعا رب هب لي من الصالحين (الصافات) کو قبولیت کا شرف پہنایا اور حضرت ابراہیم کو اللہ تعالیٰ نے ایک علیم بیٹے کی بشارت دی۔فبشرناه بغلام حليمه (الصافات) اور حضرت باجرہ کے بطن سے ایک فرزند پیدا ہوا جس کا نام اسمعیل ایک فرزند ہوا رکھا گیا۔اسی طرح حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب کے متعلق بھی بشارات عطا کیں، جیساکہ سورۃ العنکبوت میں آتا ہے۔