رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 114
۱۱۴ : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو مصر کے قبطیوں کا خیال رکھنے کی کیوں نصیحت فرمائی تھی ؟ ج : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو نصیحت کی تھی کہ مصر کے قبطیوں کا خیال رکھتا وہ تمہارے رشتہ دار ہیں۔کیونکہ حضرت اسماعیل کی ماں مصر کی تھیں۔آپ نے ایک مرتبہ صحابہ سے فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ہاتھ پر مصر کو فتح کرے گا۔جب تم فاتحانہ حیثیت سے مصر میں داخل ہو تو اس وقت تم اس بات کو یاد رکھنا کہ تمہاری دادی ہاجرہ مصر کی تھیں۔د درس القرآن صدا فرمودہ حضرت خلیفہ اول اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو) حضرت ابراہیم نے مصر سے پھر کس علاقہ کی طرف ہجرت کی ؟ ج: حضرت ابراہیمؑ نے اپنے کنبے کے ساتھ دوبارہ کفان کے علاقہ کی طرف ہجرت کی جسے اب فلسطین کہتے ہیں اور جس میں یوروشلم وغیرہ بیہود کے مقدس مقامات ہیں۔سن : - ہجرت کرنے کے بعد حضرت ابراہیم کی مالی حالت کیسی تھی ؟ ج : اللہ تعالیٰ نے آپ کو دنیوی ترقیات سے بھی نوازا تھا اور بڑے آرام کی زندگی معطا کی تھی جیساکہ " وأتيناه في الدنيا حسنة ط (سورة النحل) سے ثابت ہے اور بائیل سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یا وجود دوسرے ملک سے ہجرت کر کے آنے سے حضرت ابراہیم کی مالی حالت بہت اعلیٰ ہوگئی تھی اور حکومت بھی حاصل ہو گئی تھی۔و پیدائش باب ۱۳ - آیت ۱۴ تا ۱۶ ) یا وجود د بنیادی نعماء اور ترقیات کے حضرت ابراہیم خدا تعالی کی طرف ہی متوجہ رہے۔:- حضرت ابراہیم کیا کام کرتے تھے ؟