رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 113
: ابراہیم کے خاندان کو برگزیدہ جان کر حاکم مصر نے کیا سلوک کیا ؟ ج-: - فرعون مصر کو جب یہ معلوم ہوا کہ حضرت ابرا ہیم اور اس کا خاندان خدا تعالیٰ کا مقبول اور برگزیدہ خاندان ہے تو اس نے آپ کا بہت اعزاز و اکرام کیا اور ہر قسم کے مال و منال سے نوازا۔ملکہ اس نے آپ کی نیکی و بزرگی کو دیکھ کر اپنے خاندانی رشتہ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی بیٹی " ہاجرہ کو آپ کی زوجیت میں دے دیا۔جو اس زمانہ کے رسم و رواج کے اعتبار سے پہلی اور بڑی بی بی کی خدمت گزار قرار پائیں۔۔حضرت سارہا کی عمر اس وقت کتنی تھی ؟ ج :- تورات کی روایت کے مطابق اس وقت حضرت سارہ کی عمر ستر سال تھی۔ش:۔حضرت ہاجرہ کون تھیں اور لفظ " ہاجرہ" کے کیا معانی ہیں۔ج :۔حضرت ہاجرہ مناقبطی تھیں۔شاہ مصر فرعون کی بیٹی تھیں لونڈی اور باندی نہیں تھیں۔تو رات میں حضرت ہاجر کا کو صرف اس لیے لونڈی کہا گیا ہے کہ شاہ مصر نے ان کو سارہ اور ابراہیم کے سپرد کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ وہ سارا کی خدمت گزار رہے گی۔ہاجرہ کے معانی عربی زبان میں ہجرت کرنے والی کے ہیں۔هاجرہ اصل میں عبرانی لفظ حصا خانہ ہے جس کے معانی بیگانہ اور اجنبی کے ہیں۔ان کا وطن چونکہ مصر تھا اس لیے یہ نام پڑ گیا۔صاغار کے معافی پیدا ہونے والے کے ہیں چونکہ اپنے وطن مصر سے جدا ہو کہ حضرت ابراہیم کی شریک حیات نہیں اور حضرت سارہ کی خدمت کرنے والی ٹھہریں اس لیے ہاجرہ کہلائیں۔دارض القرآن جلد ۲ ص)