انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 64 of 69

انبیاء کا موعود — Page 64

میں تبدیل ہو گئیں اور خدا نے کہا مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَ اللهَ رَبُّى۔که یہ انگر تونے نہیں پھینکے بلکہ ہم نے پھینکے تھے۔پھر بیعت رضوان کے موقع پر حکم ہوا کہ آج جو اس ہاتھ پر بیعت کر رہا ہے وہ میرے ہاتھ پر بیعت کر رہا ہے۔ان الَّذِينَ يُنَا لِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ خدا رب العالمین ہے۔وہ سارے جہانوں کا پالنے والا ہے۔ترقی دینے والا ہے لیکن ان عالمین کے لئے رحمت محمد کی ذات ہے۔کیونکہ خدا نے ان کو رحمت العالمین قرار دیا ہے۔وَمَا اَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمين خدا جميل ہے اور جمال کو پسند کرتا ہے اور میرے آقا ہر لحاظ سے حسین تھے۔آپ مردانہ حسن کا نمونہ تھے اسی لئے خدا نے آپ کو طالے کہا۔دنیا میں ایک لاکھ چو بیس ہزار نبی آئے کسی کی تعلیم مکمل ہ نفی کوئی بھی کامل نمونہ نہ تھا لیکن میرے آقا کی ذریعہ انسانیت اپنے کمال کو پہنچی۔یعنی عابد اور معبود کے درمیان معراج کے موقع پر کوئی پردہ نہ تھا۔اس لئے خدا نے صرف اس نام کو چنا اور اپنے نام کے ساتھ لگا لیا۔اب الہی جماعت میں شامل ہونے کے لئے اسی کو دہرانا لازمی ہے۔یعنی کلمہ طیبہ لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحمدٌ رَسُولُ الله اسبہ جب تک یہ دنیا باقی ہے یہ دونوں نام ساتھ ساتھ زندہ ہیں۔دنیا کی کوئی قات ان ناموں کو یعنی اللہ اور محیر کو جدا نہیں کر سکتی۔محمد خدا نما تھے۔آپ کے وجود میں خدا ظاہر ہوا۔اور آپ کے ذریعہ دنیا نے خدا کو دیکھا۔آپ نے دنیا والوں کو یہ راز سکھا دیا کہ تم بھی خدا کو اپنی ذات میں بسا سکتے ہو وہ اس طرح کہ خدا کے ہو جاؤ۔خدا خود تمہارا ہو جائے گا۔تم اس کی ذات میں گم ہو جاؤ وہ تم کو ڈھونڈ نکالے گا۔تم اس سے محبت کرو وہ تم سے پیار کرے گا۔تم اس سے راضی ہو جاؤ وہ تم سے راضی ہو گا۔اور پھر خود بخود تم اس کی رضا کی جنتوں میں بس