انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 61 of 69

انبیاء کا موعود — Page 61

گواہ ہوگا " 44 اس پیشگوئی میں حضرت عیسی آنے والے موعود کو منعمنا کے نام سے پکارتے ہیں۔یہ سریانی زبان میں ہے جس کا مطلب محمدؐ ہے اور یہ نام سوائے پیارے آقا کے کسی کا نہیں۔پھر کہتے ہیں کہ جو بات اس پاک وجود میں ہے جو عزت و ناموس ہے وہ ضرور پوری ہو گی تم ان باتوں کو بتا نے کی وجہ سے کیوں مجھ کو ستاتے ہو۔تنگ کرتے ہو۔اس نے آتا ہے اور وہ آئے گا۔تمہاری شرارتوں سے اس کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔کیونکہ اس کے ساتھ پاک روح ہوگی یعنی جبرائیل اور حضرت جبرائیل فرشتوں کے سردار ہیں۔گویا تمام فرشتوں کی فوجیں اس کے ساتھ ہونگی۔پھر پیارے آقا کی شان بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ وہ ہو گا جو رب کے پاس سے نکلا یعنی خدا نے اس کو اپنے وجود سے اپنے نور سے پیدا کیا۔جب ہی تو رب کے پاس سے نکلا۔باقی تو سب پیدا ہوتے ہیں اور اس کو خدا نے اپنے پاس سے نکاں۔پھر اپنی قوم کے ظلموں سے تنگ آکر کہتے ہیں کہ وہ میرا گواہ ہوگا۔یعنی تم مجھ پر جو بُرے برے الزامات لگاتے ہو وہ خود آکر تم کو بتا دے گا کہ میں کیسا ہوں۔اس سلسلہ میں اگر آپ قرآن پاک دیکھیں تو اس میں اس پاک کتاب نے نبیوں کے نام لیکر گواہی دی کہ وہ سچے نبی تھے۔ان پر خدا کی سلامتی ہو وہ پاکباز تھے۔وہ خدا کی طرف سے تھے۔اور حضرت عیسی اور آپ کی والدہ پر جو بنی اسرائیل نے الزامات لگائے تھے قرآن پاک نے ان کی بھی ہریت کی اور گواہی دی کہ حضرت مریم پاکباز عورت تھیں۔حضرت عیسی " خدا کی طرف سے تھے اور بنی اسرائیل کی اصلاح کے لئے آئے تھے۔